2021 کے کے آر بمقابلہ ایم آئی
کولکاتا :14؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
آئی پی ایل 2021 کے کے آر بمقابلہ ایم آئی: ممبئی انڈینز نے چینائی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2021 کے پانچویں میچ میں کولکاتانائٹ رائڈرس کو شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کرائی۔ پانچ بار کی چیمپئن ممبئی انڈین نے اپنی عمدہ باؤلنگ کی بنیاد پر منگل کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو 10 رنز سے شکست دے کر اپنی فتح درج کرلی۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئے ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں صرف 152 رنز بنانے کے لئے جدوجہد کی۔ اسی دوران ہدف کا تعاقب کرنے والی کولکاتاکی ٹیم سات وکٹوں پر 142 رنز بنا سکی۔

ایک موقع پرکولکاتاکی ٹیم میچ آسانی سے جیتی دکھائی دے رہی تھی تاہم ممبئی انڈین نے زبردست اندازواپسی کی اور شکست کے منہ سے فتح کو کھینچ لیا۔ بولٹ نے آخری اوور میں 2 وکٹیں لے کر 15 رنز کا دفاع کیا اور ٹیم کو 10 رنز سے فتح دلائی۔ اس شکست کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں و شائقین سےمعذرت کرلی ہے۔ میچ کے بعد شاہ رخ نے ٹویٹ کیا کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے مایوس ہیں اور تمام شائقین سے معافی مانگتے ہیں۔
ممبئی نے آخری پانچ اوور میں کھیل جیت لیا۔
کولکاتا کی ٹیم کو جیتنے کے لئے آخری 5 اوورز میں 31 رنز درکار تھے۔ اس وقت کریسپر دنیش کارتک اور آنڈرے رسل موجود تھے ، لیکنمیاچ جیت نہیں سکے۔ آخری تین اوورز میں فتح کے لئے 22 رنز درکار تھے۔ لیکن کرونال ، بولٹ اور بمراہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے ان پرقہر ڈھادیا۔ آخری اوور میں ، کے کے آر ٹیم کو جیتنے کے لئے 15 رنز درکار تھے۔ کولکاتا کی ٹیم صرف چار رنز بنا سکی
