پریس ریلیز
مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نظام آباد نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ موجودہ دور میں مکاتب ومدارس اسلامیہ کے حوالہ سے امت مسلمہ میں شعور بیداری ناگزیر ہوچکی ہے حکومت وقت کی جانب سے جاری کےء جارہے نئ تعلیمی قانون کے مضرات ونقصانات سے عوام وخواص کو واقف کروانا بہت ضروری ہوچکا ہے ملت اسلامیہ کے نونہالان کی دینی واخلاقی فکر کرنا بھی لازم ہوچکاہے اسی تناظر میں بودہن ضلع نظام آباد کے بافیض ادارہ مدرسہ روضۃ العلوم کے زیر اہتمام بزرگ عالم دین مولانالئیق احمد قاسمی کی صدارت میں ایک عظیم الشان جلسہ تکمیل حفظ قرآن وحالات حاضرہ کے اہم عنوان سے بتاریخ 10/فبروری 2021 بروز چہارشنبہ بمقام مدرسہ روضۃ العلوم بوقت بعد نماز مغرب متصلا منعقد کیا جارہاہے جس میں ریاست تلنگانہ کی بزرگ شخصیت حضرت مولاناشاہ محمد جمال الرحمان صاحب مفتاحی حضرت مولاناشاہ محمد ظلال الرحمان مفتاحی مولاناسید سمیع للہ العالی ودیگر علماء کرام کی تشریف آوری ہوگی اس موقع پر تکمیل حفظ کرنے والے خوش طلباء کو قرآن مجید کا آخری رکوع پڑھاکر ان کو دستارفضیلت سے نواز جاے گا عامۃ المسلمین علماء وفضلاء سے خواہش کی جاتی ہیکہ اس اجلاس میں شرکت فرماکر استفادہ کریں
نوٹ .خواتین کے لےء بمکان جناب رفیق صاحب ایشین بیکری بوقت 3/ بجے دوپہر اور علماء وحفاظ کے لےء بوقت 11 بجے دن مدرسہ ہذا میں شاہ صاحب کا خصوصی خطاب بھی ہوگا
مولاناوثیق احمد قاسمی وذمہ داران مدرسہ نے تمام ہی احباب سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی
