راچہ کونڈا کمشنر پولیس نے بھی انسداد کورونا ٹیکہ لیا

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد6:فروری
نمائندہ خصوصی
۔راچہ کونڈا کمشنر پولیس مہیش بھاگوت کو ملکاجگیری پی ایچ سی میں انسداد کورونا ٹیکہ لگایا گیا۔ بعد میں انہوں نے بتایا کہ میڑچل ضلع میں کورونا ویکسین کے لئے 15 مراکز قائم کیئے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ وہ پرائمری سنٹر میں کورونا ویکسین لینے والے پہلے شخص تھے۔ انہیں کوئی تکلیف نہیں ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں انہیںنصف گھنٹہ تک آرام کا مشورہ دیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین لینے میںکسی قسم کے تحفظ ذہنی کی ضرورت نہیں ہے۔ کمشنر پولیس نے سب کو ٹیکہ لینے کا مشورہ دیا۔ 15 مراکز میں روزانہ 100 کے قریب عملہ کے ٹیکہ اندازی کے کام میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تقسیم کا کام چار دن میں مکمل ہوجائے گا۔ مہیش بھگوت نے اس ایقان کا اظہار بھی کیا کہ ویکسین لینے میں پولیس سب سے پہلے ہی رہینگے۔