حیدرآباد:23؍مئی
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع کے رائیکل منڈ ل سے تعلق رکھنے والے 101سالہ معمرشخص جنھوں نے اپنی زندگی کی سنچری مکمل کی ہے وہ موذی جان لیوا کورونا بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔اس معمر شخص کا نام نائب قاضی محمد زین العابدین ہےیہ ایک مجاہد آزاد ی ہونے کے ساتھ ساتھ رائیکل منڈ ل کے سرپنچ بھی رہ چکے ہیں
عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بڑی عمر کے افراد کے لیے شدید مہلک ثابت ہو رہی ہے اس تناظر میں جگتیال ضلع رائیکل منڈل سے تعلق رکھنے والے 101سالہ ایک معمرشخص نے کورونا کو شکست دیکر دوسروں کے لئے ایک مثا ل بنے ہیں اور اس شخص کے صحت یاب ہونے کے بعد دوسرے کورونا سے متاثر مریضوں کو بھی حوصلہ مل رہا ہے
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر ایٹالہ راجند ر کے فرزند پر اراضی پر قبضہ کرنے کی شکایت
حالیہ دنوں کورونا کے علامتیں ظاہر ہونے کے بعد انھوں نے رائیکل منڈل کے سرکاری دواخانے میں اپنا ٹیسٹ کرویا انکی کورونا رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد انھوں نے اپنے کمرے میں آئسولیشن میں رہتے ہوئے اس نے کورونا کا مقابلہ کیا۔
ہمت کے ساتھ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق ادوایات کا استعمال کرتے ہوئے کورونا کو شکست دی اور تندرست ہوگے۔اس طرح 101سال کی عمر میں کورونا سے صحتیاب ہونے پر پڑوسیوں کی جانب سےمحمد زین الدین صاحب کی ستائش کی جارہی ہےاور کورونا سے متاثر ہونے والوں کے لئے ایک مثال کے طو ر پیش کیاجار ہے
