سابق وزیر ایٹالہ راجند ر کے فرزند پر اراضی پر قبضہ کرنے کی شکایت۔ وزیر اعلیٰ کے سی آر کا تحقیقات کا حکم

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:23؍مئی
(زین نیوز)
تلنگانہ کے سابق ریاستی وزیر صحت ایٹالہ راجندر کی جانب سے گذشتہ ماہ اسائنڈ زمینات پر ناجائز قبضوں کیے معاملہ نے پوری ریاست میں ہلچل مچادی تھی۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے بعد تحقیقات ایٹالہ راجندر کا وزرات کا قلمدان چھین لیا تھا۔
ایٹالہ راجندر کے فرزندپراب ایک معاملہ اراضی پر قبضہ کا منظر عام پر آیا ہے۔سابق وزیر ایٹالہ راجندر کے بیٹے نتن ریڈی کی جانب سے زمینات پر قبضہ سے متعلق ایک اور شکایت وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ کو موصول ہوئی ہے۔

میڑچل ضلع کے میڑچل منڈل راولکول موضع سے تعلق رکھنے والے پیٹلہ مہیش مدھیراج نے ایٹالہ راجندر کے فرزند ایٹالہ نتن ریڈی کی جانب سے ان کی زمین پر قبضہ سے متعلق شکایت درج کراتے ہوئے وزیراعلی سے انصاف کی درخواست کی۔

 

۔اس کی شکایت پر کے سی ار نے چیف سکریٹری مسٹر سومیش کمار کو اس کی جامع تحقیقات کرنے اور بعدتحقیقات اس کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیہے
دریں اثنا وزیراعلیٰ نے محکمہ ریونیو اور اے سی بی ویجلنس محکمہ کو بھی مذکورہ معاملہ کی جامع تحقیقات کرنے اور حکومت کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے

 

یہ بھی پڑھیں :  پروفیسر اطــــــہر سلطانہ ڈین فیکلٹی آف آرٹس تلنـــــگانہ یونیورسٹی مقـــــرر