14 اگست کو’تقسیم کے خوفناک یادگاردن‘ کے طورپرمنانے کااعلان کیا

قومی

تقسیم کے درد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ مودی
نئی دہلی:14؍اگسٹ
(زین نیوز)
وزیر اعظم نریندر مودی نے نے 14 اگست کو’تقسیم کے خوف ناک یادگاردن ‘کے طور پر منانے کا اعلان کیاہے۔ وزیر اعظم نے ہفتہ کے روزکہاہے کہ ملک کی تقسیم کے درد کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

نفرت اور تشدد کی وجہ سے ہمارے لاکھوں بہنوں اور بھائیوں کو بے گھر ہونا پڑا اور یہاں تک کہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنا پڑا۔ ان لوگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد میں 14 اگست کو’تقسیم کے خوف ناک یادگار دن‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھاہے کہ یہ دن نہ صرف ہمیں امتیازی سلوک، دشمنی اور بددیانتی کے زہر کو ختم کرنے کی ترغیب دے گا بلکہ یہ اتحاد، سماجی ہم آہنگی اور انسانی جذبات کو بھی تقویت بخشے گا۔