حیدرآباد11؍جنوری
زین نیوز
چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 16جنوری سے ریاست بھر میں شروع ہونے والے کووڈ-19اندازی پروگرام کے لئے عہدیداروں کو تمام ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ وہ آج وزیر آعظم نریندر مودی کے ساتھ وزراء کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس حصہ لینے بعد کلکٹر و اعلیٰ عہدیداروں ‘ اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے بھارت بائیو ٹیک‘ ویکسین کی جانب سے ایجادپر مسرت کا اظہار کیا او رکہاکہ اس ویکسین کے ذریعہ تلنگانہ ریاست کو مرض پر قابو پانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور یہ وباء پوری دنیا کی عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا وہیں لاکھوں عوامی جانوں کا اتلاف بھی کیا ہے ۔ ایسے میں بھارت بائیو ٹیک‘ ویکسین عوام میں اعتماد کی بحال موجب بنے گی۔
