حیدرآباد11؍جنوری
زین نیوز
چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ مسٹرسومیش کمار نے جی او ایم ایس نمبر3 مورخہ 11/جنوری کوجاری کیا جس کے ذریعہ سرکاری ملازمین کی ترقی کےلۓ اقل ترین خدمات میں نظرثانی کی جس کا تلنگانہ سب آرڈیننٹ آڈھاک رول سے تعلق ہے۔حکومت تلنگانہ نے آج یہ فیصلہ دراصل چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی ہدایت پر لیا۔چیف منسٹر نے ملازمین کی سبکدوشی کی حد عمر میں نظرثانی کی فائل پرآج دستخط بھی ثبت کردۓ ہیں-انہوں نے ملازمین کی ترقی کےلۓ عائد تین سال کے لزوم کو گھٹا کراسے دوسال کرنے کے لئے فائل دستخط کی تھی۔
