قومی عاملہ کے اجلاس سے قبل بی جے پی کو جھٹکہ

تازہ خبر تلنگانہ

بی جے پی کے کارپوریٹرس و کونسلرس کی ٹی آر ایس میں شمولیت
 اجلاس سے 24 گھنٹے قبل شمولیت سے بی جے پی ریاستی قیادت پریشان

حیدرآباد: یکم ؍جولائی
(زین نیوز)
بی ہے پی کو ایک ایسے وقت میں جبکہ حیدرآباد میں اس کی قومی عاملہ کا اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے اس وقت زبردست جھٹکا لگا جبکہ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے جی ایچ ایم سی کے چار کار پور یٹر س اور تا نڈور میونسپلٹی میں بی جے پی کے فلورلیڈر نے پارٹی سے استعفیٰ دیتے ہوۓ ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کر لی جنہیں ٹی آرایس ورکنگ پریسڈنٹ و وزیر بلدی نظم ونسق مسٹر کے ٹی راما راؤ نے کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کرلیا۔

 جن کارپوریٹرس نے بی جے پی سے قطع تعلق کر کے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کی ہے ان میں ہستنا پورم ڈویژن کی کارپوریٹر بی سجا تا نا ئیک راجندر کی کارپوریٹر پیار چنا پرکاش جوبلی ہلز کے کارپوریٹر وینکٹیش، اڈیکیٹ کی کارپوریٹر سنیا پرکاش کوڑ تاثر در میونسپل کونسل میں بی جے پی فلور لیڈرسند و جا گوڑ، سی پی آئی پارٹی کے فلور لیڈر بلدیہ محمد آصف شامل ہیں۔

اس موقع پر ٹی آرایس رکن لو ک سبھا حلقہ چیوڈ لہ ڈاکٹر جتیندر ریڈی پارٹی کے سٹی صدر مسٹر گوپی ناتھ ارکان اسمبلی خیریت آبادڈی ناگیندر پائلٹ روہت ریڈی سدھیر ریڈی اور دیگر موجود تھے۔ حالیہ دنوں میں جی ایچ ایم سی سے تعلق رکھے والے بی جے پی کارپوریٹرس کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی میں ایک اجلاس طلب کیا تھا۔

جس کے بعد تمام کارپوریٹرس نے وزیراعظم کے ساتھ تصویر کشی بھی کی تھی ۔اب جبکہ حیدرآباد میں بی جے پی کی قومی عاملہ کے اجلاس کے لئے بامشکل 24 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں ایسے وقت میں ان کار پویٹرس وکونسلرس کی ٹی آرایس میں شمولیت میں پارٹی کی ریاستی قیادت کو ایک بڑا جھٹکہ دیا ہے جس سے وہ پریشان ہو گئے۔

وہیں دوسری طرف وزیر اعظم نریندی مودی کے دورہ سے قبل دونوں پارٹیوں میں فلیکسیوں کو لیکر جنگ چل رہی ہے حیدرآباد میں گذشتہ الوداع مودی کے فلیگسیان مودی کے جلسہ گاہ سے قریب آویزاں کیے گئے تھے جس بعد میںمتعلقہ عہدیداروں نے نکوادیا تھا