مگر بے شمار عرب علماء اکابر دیوبند سے حدیث کی سند لیتے ہیں: مفتی محمد راشد اعظمی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند
انوار الحق قاسمی
( ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال)
دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم حضرت مفتی محمد راشد صاحب اعظمی کی ایک مختصر ویڈیو کلپ ہے۔جس میں حضرت بڑے ہی جرأت و بے باکی کے ساتھ فرمارہے ہیں کہ عرب ممالک میں کوئی ایک بھی ایسا عالم نہیں ہیں، کہ جس کی ہمیں تمنا ہو کہ ہم ان سے جاکر حدیث کی سند حاصل کریں ؛
مگر عرب علماء کی طرف سے دیوبند میں روزنامہ یہ درخواست آتی ہے اور ہمیشہ فون آتاہےکہ ہم اساتذہ دارالعلوم دیوبند کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کرنا چاہتے ہیں،تاکہ ہمیں حدیث کی سند مل سکے۔
چناں چہ درخواست قبول ہونے کے بعد وہ مصائب سفر برداشت کرکے دارالعلوم دیوبند پہنچتے ہیں ؛پھر اساتذہ دارالعلوم کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کرتے ہیں اور پھر یہاں سے سند حدیث لےکر جاتے ہیں ۔
آج تو دیوبند اور اکابر دیوبند کی برکت سے حدیث میں ساری دنیا میں علماء ہند کا ڈنکا بج رہاہے۔
آج علم حدیث میں ،علماء ہند کو عرب علماء پر جو یہ نمایاں مقام حاصل ہواہے،وہ صرف اور صرف اکابر دیوبند کے علم حدیث میں عظیم الشان خدمات کی بنا۔
دیوبند کی عظمت کو سلام !اللہ ہمارے اکابر دیوبند کی عمروں میں خوب برکت عطا فرمائے اور ان سے حدیث کی مزید خدمات لیتے رہے۔