جگتیال : 28/ جولائی
(زین نیوز)
ضلع جگتیال میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں 9 نویں جماعت کے طالبعلم نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ آج شام ضلع جگتیال کےگلہ پلی منڈل میں گنجا پاڈو موضع میں پیش آیا جہاں نویں جماعت کے طالبعلم 16/سالہ ناگیندر نے سیل فون نہ دلوانے پر اپنے مکان پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔
بتایا جاتا ہے کہ ناگیندر موبائل فون میں گیم کھیلنے کا عادی ہوگیاتھا اور گذشتہ کچھ دنوں سے اسکول ترک کردیا تھا اور اپنی ماں سے نیا موبائل فون دلوانے کیلئے ضد کررہا تھا۔
جس پراسکی ماں نے اندرون ہفتہ نیا فون دلانے کا تیقن دیا تھا تاہم فون نہ دلانے سے دلبرداشتہ ہو کر آج اپنے مکان میں پھانسی لگا لی۔
جیسے افراد خاندان والوں نے دیکھا تو ناگیندر کو عجلت میں سرکاری جگتیال منتقل کررہے تھے کہ وہ راستے میں ہی فوت ہوگیا۔
متوفی کی ماں پدماوتی کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا۔اور بعد پنچنامہ نعش کو ورثہ کے حوالہ کردیا۔
گلہ پلی ایس آئی نے بتایاکہ مزید تفتیش جاری ہے