2021 کااستقبال درخشاں اردو کے ساتھ
حیدرآباد:7جنوری
نمائندہ خصوصی
اقوام متحدہ نے اردو کوبین الاقوامی زبان قراردیے جانے پراردوکے گوشوں میں خوشی کی لہردوڑگئی ۔ تاریخی حیثیت سے پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا پیغام اردوزبان میں جاری کیاگیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے صرف6 زبانوں کوسرکاری زبان وبین اقوامی زبان کا درجہ دیا گیا تھا۔2021 اردوکاسال اہم اپنی زندگی ایک کے ایک اورعظیم سال کی طرف گامزن ہیں۔ جناب محمدواحدعلی خان ایڈوکیٹ صدرڈیسنٹ ایجوکیشن سوسائٹی نے آج صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے محبان اردو کومبارکباددی ۔ انہوں نے کہاکہ اردوکی پیدائش ہندوستان کی سرزمین ہے ۔ دکن میں اس کی آبیاری ہوئی ہے۔آج بین الاقوامی سطح پر اس کا بول بالا ہے۔ جناب واحدعلی خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ 21فروری کویوم مادری زبان منایا جاتا ہے ۔ اس سال فروری کے مہینے میں اردو کی عالمی سطح پرقبولیت بخشی جانے پراردواکیڈیمی اوردیگراردو کی تنظیمیں جشن اردو کااہتمام کریں۔ عالمی سطح پرسب سے زیادہ بولی جانے والی زبان مینڈرین چینی ہے جس کے بولنے والے تقریباً سواارب افراد ہیں اس کے بعداسپینی ‘ انگریزی ، عربی ، فرانسیسی بالترتیب تعداد کے لحاظ سے بڑی زبانوں میں شمارہوتی ہیں اس کے بعد اردو کوایک بڑی زبان ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ دانشوروں اورسائنس دانوں نے مادری زبان کوانسانی کے غوروفکر کا صحت مندوسیلہ اظہار قراردیا ہے اوراس لیے تمام ماہرین تعلیم نے بچوں کوبنیادی تعلیم مادری زبان کے ذریعہ دینے کی وکالت کی ہے۔
