Aryan Reddy

ہندوستانی طالب علم کی امریکہ میں مشتبہ حالات میں موت

تازہ خبر عالمی
ہندوستانی طالب علم کی امریکہ میں مشتبہ حالات میں موت
سالگرہ کے موقع پر غلطی سے خود کو گولی مار لی۔
جارجیا :۔23؍نومبر
(زین نیوز ورلڈ ڈیسک)
 امریکہ میں ایم ایس کرنے والے حیدرآبادسے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کی اٹلانٹا، جارجیا میں مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ طالب علم، 23 سالہ پلوائی آرین ریڈی ، 13 نومبر کو اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کے جسم میں ایک گولی گھس گئی۔مبینہ طور پر آرین ریڈی کے پاس لائسنس کے ساتھ شکار کرنے والی بندوق تھی۔
یادادری بھواناگیری سے تعلق رکھنے والے اور اپل کی دھرما پوری کالونی میں رہنے والے خاندان کو آرین ریڈی کی موت کی اطلاع ان کے دوستوں نے دی تھی۔آرین ریڈی دسمبر 2023 میں امریکہ گئے تھے اور کینساس اسٹیٹ یونیورسٹی، اٹلانٹا میں طالب علم تھے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق طالب علم کا نام آرین ریڈی ہے۔ وہ اپل دھرما پوری کالونی تلنگانہ کا رہنے والا تھا۔ وہ جارجیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رہا تھا۔ آرین کی جسد خاکی آج رات تلنگانہ پہنچنے کی امید ہے۔

اطلاعات کے مطابق 13 نومبر کو ریڈی اٹلانٹا، جارجیا میں اپنے گھر پر دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منا رہے تھے۔ پھر یہ حادثہ ہوا۔ حکام نے بتایا کہ آرین ریڈی نے اسے صاف کرنے کے لیے اپنی نئی بندوق نکالی تھی۔ اس دوران غلطی سے ایک گولی ان کے سینے میں لگی۔
گولی کی آواز سن کر دوسرے کمرے میں موجود ریڈی کے دوست وہاں پہنچ گئے۔ اس نے ریڈی کو خون میں لت پت دیکھا۔ وہ اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے گئے، جہاں اسے مردہ قرار دےاطلاعات کے مطابق ریڈی نے امریکہ میں شکار کے لیے بندوق کا لائسنس لیا تھا۔ آرین کے والد سدرشن ریڈی نے کہا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ امریکہ میں شکار کے لیے بندوق کا لائسنس مل سکتا ہے۔
امریکی قونصلر کے اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستانی طلباء کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں پڑھتی ہے۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے زیادہ سے زیادہ طلباء وہاں زیر تعلیم ہیں۔
بیرون ملک سے امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے 56% طلبہ ہندوستانی ہیں۔ جبکہ ہندوستان سے امریکہ جانے والے طلباء میں % 34تلنگانہ اور % 22آندھرا پردیش سے ہیں۔