مولانا سید ولی اللہ قاسمی علیہ الرحمۃ کی جدائی کا شدت سے احساس ۔  مولانا یامین قاسمی مبلغ دارالعلوم دیوبند

بین الریاستی تازہ خبر

نظام آباد30؍جنوری
از: مولانا عبدالقیوم شاکر
مولانا یامین قاسمی مبلغ دارالعلوم دیوبند نے آج اپنے اصلاح معاشرہ کے دورہ سے واپسی پر نظام آباد پہونچ کر قبرستان قدیم میں مدفون مولانا سید ولی اللہ قاسمی کی قبر پر حاضری دی ایصال ثواب کیا اور کہا کہ مولانا مرحوم انتہای شفیق کشادہ جبینی اور وسعت قلبی کے مالک تھے سن 1995 سے میں آپ سے واقف تھا جمعیۃ علماء کے مختلف پروگرام میں مجھے مدعو کرتے اور والہانہ استقبال کرتے جامع مسجد نظام آباد میں مولانا عطاء الرحمان جامی قاسمی کے ساتھ پہلی مرتبہ میں نے یہاں سے خطاب کیا تھا مولاناولی اللہ قاسمی صاحب گوناگوں صلاحیتوں کے حامل مسلک دیوبند یت کے پختہ کار عالم دین اور اپنے مسلک ومشرب کے پابند تھے لیکن اپنی ہمہ جہات خدمات کے حوالہ سے آپ انتہای مقبول ہوچکے تھے ہر عام وخاص آپ سے ملتا اور اپنے مسائل کی یکسوی کرالیتا تھا یقینا آج قدم قدم پر مولانا کی یاد آرہی ہے اور آپ کی جدای کا شدت سے احساس ہورہا ہے کسی کی جدای پر غمگین ہونا یا آنسووں کا بہانا ایک فطری امر ہے حضور علیہ السلام نے بھی اپنے بیٹے حضرت ابراہیم کی جدای پر کہا تھا کہ یاابراہیم انابفراقک لمحزونون ان العین تدمع والقلب یحزناے ابراہیم تمہاری جدائیگی سے ہم غمگین ہیں آنکھیں آنسو بہارہی ہیں اور دل مغموم ہے بالکل اسی طرح آج بھی ہمارے دل مولانا مرحوم کی جدائیگی سے مغموم ہیں اور آنکھیں بھر آتی ہیں یقینا اس لاک ڈاون کے دوران پورے ملک سے تقریبا ڈھای سو سے زائد اہل اللہ اکابرین وعلماء کرام جو اپنی اپنی جگہ پر جبال علم تھے وہ اس دارفانی سے رخصت ہوکر جواررحمت میں چلے گےءہم ان تمام ہی بزرگان دین کے لےء دعاے مغفرت کرتے ہیں اور ایصال کرکے بطور خاص مولانا مرحوم کے لے دعاء مغفرت کرتے ہوے اللہ سے درخواست کرتے ہیں کہ اللہ پاک آپ کو اپنا قرب خاص نصیب فرماے مولانایامین قاسمی نے دفتر جمعیۃ علماء پہونچ کر یہاں ہونے والے مختلف کاموں کا جائزہ لیا اور خوشی کااظہارکرتے ہوے دعاؤں سے نوازا اس موقع پر مولانا سید سمیع اللہ امام وخطیب مکہ مسجد وناظم ادارہ مظہرالعلوم مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء محمد رمضان ذمہ دار ریاستی جمعیۃ علماء حافظ عبدالولی حافظ عبدالمجیب حافظ سید عمیر حافظ محمد عفان موجود تھے