25مارچ کونواسہ شیخ الاسلام مولانامفتی سید محمد سلمان منصورپوری کی شہر نظام آباد آمد

تازہ خبر تلنگانہ

نظام آباد:23؍مارچ
(پریس نوٹ)
مولانا سید سمیع اللہ ناظم مدرسہ کی اطلاع کے مطابق مسلمانان ضلع نظام آباد کو اطلاع دی جاتی ہیکہ شہر کا مرکزی مدرسہ ادارہ مظہرالعلوم ٹرسٹ کا بتاریخ 25/مارچ بروز جمعہ بعدنماز مغرب بمقام احاطہ مدرسہ میں عظیم الشان جلسہ دستاربندی حفاظ کرام منعقد ہونے جارہا ہے

جس میں 24حفاظ کرام کودستار وسند فضیلت سے نوازا جاے گا اس جلسہ کو خطاب کرنے کے لےء ملک کے مایہ ناز عالم دین نبیرہ شیخ الاسلام حضرت مولانامفتی سلمان منصورپوری صاحب حضرت مولاناامیر اللہ خان صاحب حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب حضرت مولانا لئیق احمد صاحب حضرت حافظ پیر خلیق احمد صابرصاحب حضرت مولانا قطب الدین احمد صاحب کے علاوہ دیگر علماء کرام کی شرکت وخطابات ہوں گے

آپ تمام ہی مسلمانوں بالخصوص علماء حفاظ ائمہ کرام ومعززین شہر سے اپیل ہیکہ اپنی شرکت سے جلسہ کو رونق بخشیں اور اکابرین کی آمد سے استفادہ فرمائیں مدرسہ ومنتظمین مدرسہ کی حوصلہ افزای فرمائیں