92 کنٹل راشن چاول ضبط۔ ایک شخص گرفتار

Uncategorized

جگتیال : 2؍فروری
زین نیوز
مٹ پلی کے مضافاتی علاقے میں ایک ایچرویان گاڑی جس کا نمبر  AP 28 X1146ی ہے ضبط کرلیا گیا ہے جس میں   92کنٹل راشن چاول جو ضلع نظام آباد کے آرمو رکے مختلف مقامات سے اکٹھا کرکے مہاراشٹرا ریاست کے ضلع دھرما آباد منتقل کئے جارہے ہےپولیس کو ملی مصدقہ اطلاع پر ‘ سی سی ایس سرکل انسپکٹر عارف علی خان کی قیادت میںایس ائی سری کانت نے اپنے ما تحت عملہ کے ہمراہ گاڑیوں کے تنقیح کرتے ہوئے ایچرویان گاڑی کو پکڑ لیا جس میں   92کٹل چاول غیر قانونی طور پر منتقل کیے جارہے تھے۔نظام آباد ضلع کے آمور سے تعلق رکھنے والے ملزم پدما رنجیت کمار کی  گرفتاری  اور تفتیش پتہ چلا کہ مختلف مواضعات سے چاول خرید کرمہاراشٹرا کے دھرما آباد منتقل کیے جارہے تھے۔ پولیس نےغیر قانونی طورپرمنتقل کیے جانیوالے چاول اور مذکورہ شخص کو حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں