پولیس کے تشدد سے لاک اپ میں شخص کی موت
انسپکٹر سمیت کل 8 لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج
لکھنؤ:۔19؍اگست
(زین نیوز ڈیسک)
یوپی پولیس کا نعرہ ہے۔ "حفاظت آپ کی ہے ہمارا عزم” ہے۔” حقیقت بہت سے معاملات میں بالکل مختلف ہے۔ کانپور میں جشن یوم آزادی کے ایک دن بعد ہی ایک شخص کو تھانے کے اندر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔
اسی کانپور میں 8 ماہ قبل ایک تاجر کو پولیس نے اس قدر مارا پیٹا کہ اس کا پورا جسم نیلا پڑ گیا۔ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر صرف 25 چوٹوں کے نشانات گن سکے۔ بدایوں میں پولیس نے پہلے ایک لڑکے کو بجلی کا کرنٹ لگایا گیا۔ اس کے بعد اس چھڑی کو اسکے نازک حصہ پرائیویٹ پارٹ پر بے تحاشہ مارا گیا۔
تارہ ترین ایک واقعہ میں ملزمین کے ساتھ مل کر انسپکٹر نے دنیش سنگھ بھدوریا کو مارا پیٹا جس کا تعلق بڈھانو کے لالوپوروا کی سیڑھی سے تھا۔ دنیش کے پاس وہار علاقے میں 200 گز کا پلاٹ تھا۔ اس کا اس پلاٹ کو لے کر پریتی نامی خاتون سے جھگڑا چل رہا تھا۔
16 اگست کو دنیش اس پلاٹ پر تعمیراتی کام کروا رہا تھا۔ پھر پریتی 5-6 لوگوں کے ساتھ پہنچی اور کام روکنے لگی۔ دنیش راضی نہیں ہوا۔ پریتی کے ساتھ آنے والے لوگوں کی دنیش سے لڑائی ہو گئی۔ اس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے پولیس کو بلایا۔
غلہ منڈی تھانہ انچارج اشوک کمار سنگھ بھی پہنچ گئے۔ الزام ہے کہ وہاں پہلے دنیش کو مارا پیٹا گیا۔ اس کے بعد اسے چوکی لا کر ایک کمرے میں بند کر دیا گیا، پریتی کے لوگوں اور سب انسپکٹر نے اسے لاٹھیوں سے بہت مارا۔
دنیش نے ہاتھ پاؤں جوڑ لیے لیکن انسپکٹر مارنے سے باز نہ آیا۔ وہ بے ہوش ہو گیا۔ جب اسے کچھ دیر تک ہوش نہیں آیا تو پولیس کانسٹیبل اسے ہسپتال لے گئے۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ دنیش کی موت ہوچکی ہے۔
دنیش کے والد لکھن سنگھ کی شکایت پر انسپکٹر اشوک سنگھ، پریتی، پریتی کے والد جگ دیو ورما، بھائی ونود ورما سمیت کل 8 لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔