نظام آباد:9؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
شرعی پنچایت نظام آباد کے مخلوعہ عہدہ صدارت پر مفتی رفیق ذاکر قاسمی کو منتخب کیے جانے پر آج جمعیۃ علماء نظام آباد اور علماء وحفاظ وائمہ مساجد کی جانب سے شال پوشی ومبارکباد دیتے ہوے جناب نصیرالدین صاحب نے کہا کہ مولانا سید ولی اللہ قاسمی کے مختلف شعبوں پر محیط علمی خدمات کا ایک وسیع سلسلہ ہے
جس میں مکہ مسجد مدرسہ مظہرالعلوم جمعیۃ علماء حج سوسائٹی مسلم پرسنل لاکمیٹی کے علاوہ مسلمانوں عائلی اور وراثتی مسائل کے حل ویکسوی کے لےء گذشتہ چالیس سال سے خدمت کرنے والا عظیم شعبہ شرعی پنچایت ہے جس کے آپ صدر تھے
آپ کے انتقال کے بعد اس کام کو پورےحسن وخوبی کے ساتھ مولانالئیق احمد قاسمی امام وخطیب جامع مسجد شکرنگر کی سرپرستی میں مفتی رفیق ذاکر قاسمی بحیثیت صدر مفتی عبدالماجد قاسمی بحیثیت معتمد مولاناسید سمیع اللہ مولانا عبدالقیوم شاکر مفتی عبدالرافع قاسمی مفتی عبدالمبین قاسمی بحیثیت اراکین عاملہ ایڈوکیٹ محمد قاسم بحیثیت لیگل ایڈوائزرودیگر ذمہ داران اس کام انجام دے رہے ہیں
عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہیکہ اپنے آپسی نزاعات اور خاندانی مسائل کو پولیس اسٹیشن یا کورٹ کچہری کے بجاے شرعی پنچایت سے رجوع ہوکر حل کروائیں جہاں قرآن وسنت کی روشنی میں سنجیدگی کے ساتھ مسائل کو حل کیا جاتا ہے
اس موقع پر حج سوسائٹی نظام آباد کے نومنتخب صدرمولا نا اسماعیل عارفی کی شال پوشی کرتے ہوے مبارکباددی گیء
