میگھالیہ میں پولیس فائرنگ، 6 ہلاک

تازہ خبر قومی
 ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تشدد بھڑک اٹھا، 7 اضلاع میں انٹرنیٹ بند
نئی دہلی:۔22؍نومبر
(زیڈ این ایم ایس)
میگھالیہ نے ریاست کے سات اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کر دیا ہے جب دونوں ریاستوں کی سرحد پر واقع مغربی جینتیا پہاڑیوں کے حدود میں فائرنگ میں آسام کے جنگلات کے ایک اہلکار سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی تھی۔
آسام-۔میگھالیہ سرحد پر منگل کی صبح پولیس کی فائرنگ میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں آسام کا ایک فارسٹ گارڈ بھی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ لوگ سرحد سے ملحقہ جنگل سے ٹرک کے ذریعے لکڑی اسمگل کر رہے تھے۔ جب آسام پولیس اور محکمہ جنگلات نے انہیں مغربی جینتیا پہاڑیوں کےحدود میں روکا تو فائرنگ کی گئی۔
ان میں ویسٹ جینتیا ہلز، ایسٹ جینتیا ہلز، ایسٹ کھسی ہلز، ری بھوئی، ایسٹ ویسٹ خاصی ہلز، ویسٹ خاصی ہلز اور سائوتھ ویسٹ کھسی ہلز شامل ہیں۔
جو بھی ہوا بہت افسوسناک ہے۔ میگھالیہ پولیس نے اس واقعہ میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔