smita sabharwal

سمیتا سبھروال ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرنے والی واحد آئی اے ایس عہدیدار

Uncategorized تازہ خبر تلنگانہ
سمیتا سبھروال ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرنے والی واحد آئی اے ایس عہدیدار
سابق آئی اے ایس مرلی کاریمارک
 حیدرآباد14؍دسمبر
(زین نیوزبیورو)
سمیتا سبھروال‘تلنگانہ کے لوگوں کیلئے ایک بہت ہی جانا پہچانا نام ہے۔ آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد تلنگانہ کو تفویض کردہ اس آئی اے ایس عہدیدار نے انتظامی امور میں اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے نہ صرف چیف منسٹر آفس میں ایڈیشنل سکریٹری بلکہ محکمہ آبپاشی کی پرنسپل سکریٹری کے طور پر بھی کام کیا۔
 اس خاتون عہدیدار نے بی آر ایس حکومت میں سب سے اہم کردار ادا کیا تھا وہ ریونت ریڈی حکومت میں کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔وہ مرکزی خدمات میں جانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سمیتا سبھروال نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے کم از کم ملاقات کرنے کی تک زحمت گوارہ نہیں کی جس سے کئی شکوک پیدا ہوئے۔
اسی سلسلہ میں سابق آئی اے ایس عہدیدار اے مرلی نے سمیتا سبھروال پر سنسنی خیز تبصرہ کیا۔اور کہا کہ سمیتا سبھروال واحد آئی اے ایس آفیسر ہیں جنہوں نے ہیلی کاپٹر سے سفرکرتے ہوئے نہ صرف تلنگانہ بلکہ پورے ملک میں سرکاری کاموں کی نگرانی کی۔ وہ بی آر ایس حکومت میں چیف منسٹر آفیس میں ایک اہم عہدیدارتھیں۔
مرلی نے تبصرہ کیا کہ سمیتا سبھروال نے غلطی کی کیونکہ ان کے ہاتھ میں تمام اختیارات تھے۔ سابق آئی اے ایس عہدیدار نے پوچھا کہ اگر انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے تو وہ تلنگانہ میں جاری رہنے کے بجائے مرکزی خدمات میں جانے کی کوشش کیوں کررہی ہیں۔مرلی نے ناراضگی ظاہر کی کہ چند آئی اے ایس عہدیداروں کیلئے یہ فیشن بن گیا ہے کہ حکومت میں وہ کچھ بھی کریں جو ان کے حق میں ہو۔
جب نئی حکومت آئی تو بعض آئی اے ایس عہدیداروں کیلئے مرکزی حکومت کی خدمات میں جانا فیشن بن گیا۔ یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ آئی اے ایس مرکزی عہدیداروں کے رابطوں، ذات پات، نیٹ ورک کا استعمال کرکے ریاست میں ہونے والی غلطیوں سے بچنے کیلئے مرکزی خدمات میں جا رہے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی بی آر ایس حکومت میں کلیدی رول ادا کرنے والے آئی اے ایس عہدیدارمرکزی خدمات میں جانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ لیکن اے مرلی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے کہا کہ ایسے لوگوں کو مرکزی خدمات میں نہ بھیجیں۔
سمیتا سبھروال کا نام کہیں نہیں لیا گیا سمجھا جاتا ہے کہ مرلی نے ان کے بارے میں بات کی۔ سابق آئی اے ایس عہدیدار نے تبصرہ کیا کہ انہیں نہیں چھوڑنا چاہئے۔جنہوں نی بی آر ایس حکومت میں بدعنوانی اور بے قاعدگیاں کی ہیں۔
سابق آئی اے ایس عہدیدار مرلی نے ایکس پلیٹ فارم پرچیف منسٹر ریونت ریڈی اور تلنگانہ کے سی ایم او کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ سنسنی خیز ٹویٹ کیا۔تاہم سمیتا سبھروال نے ان افواہوں کی تردید کی کہ وہ مرکزی خدمات میں جا رہی ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ ایسی جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ میں اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔حکومت انہیں جو بھی ذمہ داریاں سونپے گی وہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ سمیتا سبھروال نے کہا کہ انہیں اپنی ریاست تلنگانہ کے سفر کا حصہ بننے پر فخر ہے۔
کانگریس کی حکومت بننے کے بعد سمیتا سبھروال پہلی بار سکریٹریٹ گئیں۔ انہوں نے سکریٹریٹ میں وزیر سیتاکا سے ملاقات کی۔ ایسا لگتا ہے کہ انہیں چیف منسٹر ریونت ریڈی سے بھی ملنے کا موقع ملا ہے۔