مہاراشٹر کے اکولا میں 100 سال پرانا درخت ٹین شیڈ پر گرنے سے 7 افراد ہلاک، 40 زخمی
اکولا :۔10؍اپریل
(زین نیوز ڈیسک)

کے اکولا میں تحصیل کے پارس گاؤں میں اتوار (9 اپریل) کو ایک مندر میں 100 سال پرانا نیم کا درخت ایک ٹین شیڈ پر درخت گرنے سے سات افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ حادثہ اکولا کے پارس گاؤں میں پیش آیا۔ تقریباً 40 لوگ بابو جی مہاراج سنستھان میں ایک مذہبی پروگرام میں شرکت کے لیے گئے تھے۔
یہاں شام 7 بجے کے قریب تیز بارش شروع ہوئی اور تیز ہوا چلنے لگی۔ جس کی وجہ سے نیم کا ایک درخت اکھڑ کر ٹین شیڈ پر گر گیا جس کے نیچے تمام بھکت جمع تھے۔ ان میں سے 4 کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ 36 کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ زخمیوں میں سے 3 دوران علاج دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کی مدد سے امدادی کام شروع کیا جو صبح 3 بجے تک جاری رہا۔ لوگوں نے آرا دیکھ کر درخت کو ہٹایا اور ملبہ ہٹانے کے لیے جے سی بی کی مدد لی۔
بارش سے بچنے کے لیے لوگ درخت کے نیچے جمع ہوئے۔پولیس کے مطابق پارس اکولا ضلع کے بالاپور تعلقہ کا ایک گاؤں ہے۔ یہاں کے بابو جی مہاراج سنستھان کے مندر میں اتوار ہونے کی وجہ سے شام کو آرتی اور درشن کے لیے لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہو گئی تھی۔ سنستھان کے علاقے میں تقریباً 7.30 بجے آرتی شروع ہوئی۔
At least 7 killed, 40 injured when a 100 year old tree fallen on rooftop of temple in Paras town of #Maharashtra's Akola yesterday.
District magistrate Neema Arora informs about this tragic incident, says, all possible assistance & compensation to be provided by administration. pic.twitter.com/XbmBaTsyQz
— All India Radio News (@airnewsalerts) April 10, 2023
اس مندر کے باہر ایک بڑا ٹین شیڈ ہے۔ ضلع بھر میں بے موسمی بارش ہوئی جس کی وجہ سے راہگیر اور بھکت بارش سے بچنے کے لیے ٹین شیڈوں کے نیچے کھڑے رہے۔ حادثے کے وقت ٹین شیڈ کے نیچے 40 سے 50 افراد موجود تھے۔
دیویندر فڈنویس نے کہا – مہلوکین کے اہل خانہ کو مالی مدد دیں گے۔واقعہ کے بعد ریاست کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔
فڈنویس نے ٹویٹر پر لکھا، ‘یہ بتاتے ہوئے بہت افسوس ہوا کہ اکولا ضلع کے پارس کے ایک مندر میں ایک مذہبی پروگرام چل رہا تھاکہ اچانک درخت گرنے سے ٹین کا شیڈ کچھ مندوں پر گرا اور کچھ بھکتوں کی موت ہو گئی۔
فڑنویس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے ریاستی حکومت اور چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
