کرناٹک:  بین مذاہب جوڑے پر حملہ کرنے والے 7 افراد پر اجتماعی عصمت دری کا الزام

بین الریاستی تازہ خبر
کرناٹک:  بین مذاہب جوڑے پر حملہ کرنے والے 7 افراد پر اجتماعی عصمت دری کا الزام
ہاویری :۔12؍جنوری
(زین نیوزڈیسک)
کرناٹک کے ہاویری ضلع کے ایک ہوٹل میں ایک بین مذاہب جوڑے پر حملہ کے معاملے میں متاثرہ خاتون نے گینگ ریپ کا الزام لگایا ہے۔ خاتون نے جمعرات (11 جنوری) کو سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی۔
اس میں اس نے بتایا کہ 6 لوگ زبردستی ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوئے اور پہلے اس کی پٹائی کی۔ پھر وہ اسے جنگل میں لے گئے۔ وہاں 6 ملزمان کے ساتھ مل کر ایک اور نے اس کی عصمت دری کی۔ اس کے بعد ملزم اسے گاڑی میں بٹھا کر شہر میں گھماتےرہے
خاتون کے الزامات پر پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں عصمت دری کے بارے میں پہلے اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں خاتون کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یہ بات سامنے آئی۔
ہاویری کے ایس پی انشو کمار نے کہاکہ ہم نے خاتون کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ اس کے بعد سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اب تک تین افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تین دیگر ملزمان مفرور ہیں۔
اس واقعہ کی تفصیلات کچھ اسطرح ہیں 7جنوری کو 6 لوگ زبردستی ہاویری میں ایک ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوئے۔ کمرے کے اندر ایک جوڑاموجود تھا۔ ملزمان نے جوڑے کو مارا پیٹا۔
ان میں دونوں کا تعلق بین مذاہب سے تھا جس میں ایک خاتون برقعہ پوش تھی۔ ملزمان نے جوڑے کو لاتیں مارنے کے واقعے کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور کمرے کے باہر کھڑے تھے۔ وہ دروازے پر دستک دیتے ہیں اور اس کے کھلنے کا انتظار کرتے ہیں۔ جیسے ہی اندر سے ایک آدمی نے کمرے کا دروازہ کھولا۔
اسی طرح تمام ملزمان اندر داخل ہوتے ہیں۔ حملہ آوروں میں سے کچھ خاتون کی طرف بڑھتے ہیں جو انہیں دیکھتے ہی اپنا چہرہ ڈھانپنے لگتی ہے۔
پھر حملہ آوروں میں سے ایک نے اسے اتنا زور سے مارا کہ وہ زمین پر گر گئی۔ ملزم نے خاتون کے ساتھ موجود شخص کو بھی زدوکوب کیا۔ جب اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو دو تین حملہ آوروں نے اسے پکڑ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے اسے شدید زدوکوب کیا۔
مار پیٹ کی وجہ سے خاتون بستر کے کونے میں چھپ گئی۔ اس دوران ایک ملزم نے پہلے اسے دوبارہ تھپڑ مارا اور پھر اسے کونے سے گھسیٹ کر باہر لے گیا۔ حملہ آوروں کو پوری ویڈیو میں فحش الفاظ میں گالی گلوچ کرتے سنا جا سکتا ہے۔
ایس پی انشو کمار نے کہا کہ تمام شرپسند مقامی تھے اور کسی تنظیم سے وابستہ نہیں تھے۔ ہوٹل میں گھس کر حملہ کرنے والے چھ ملزمان کا تعلق اقلیتی برادری سے ہے۔
ابتدائی طور پر یہ حملہ کا مقدمہ تھا اور دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم متاثرہ افراد کے بیانات کی بنیاد پر ملزمان پر عصمت دری، اغوا، حملہ اور قتل کی کوشش جیسی دفعات لگائی گئی ہیں۔
دریں اثناء خواتین کے قومی کمیشن (NCW) نے کرناٹک کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سے کہا ہے کہ وہ چھ مردوں کے خلاف تعزیرات ہند (IPC) کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کریں جنہوں نےہ اویری میں مبینہ طور پر ہوٹل کے کمرے میں گھس کر ایک بین المذاہب جوڑے پر حملہ کیا۔
این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگر تین دن کے اندر جواب نہیں ملتا ہے تو خواتین کا ادارہ جنوبی ریاست میں ایک ٹیم بھیجے گا۔
یہ واقعہ 8 جنوری کو پیش آیا۔ 26 سالہ شادی شدہ خاتون جس کا تعلق اقلیتی برادری سے ہے دوپہر ایک بجے کے قریب کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (KSRTC) کے ڈرائیور کے ساتھ جس کی عمر 40 سال تھی ہوٹل میں داخل ہوئی جس کے ساتھ وہ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں سے رشتہ میں تھا۔