ٹرک کا آٹو سے تصادم۔ آٹو کے پرخچے اڑ گئے
کانکیر :۔9؍فروری
(زین نیوز ڈیسک)
چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع کے کورے کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثے میں سات اسکولی بچوں کی موت ہو گئی۔ آٹو ڈرائیور 8 بچوں کو لے کر اسکول جا رہا تھا کہ ایک ٹرک نے اسے زور سے ٹکر مار دی۔
حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ آٹو کے پرخچے اڑ گئے۔تمام بچے بی ایس این این ڈیجیٹل پبلک اسکول میں زیرتعلیم تھے۔ حادثہ کورر میں چلہٹی چوک کے قریب پیش آیا۔
تمام بچوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان تھیں۔ 2 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ کورر ہسپتال میں 5 بچے دم توڑ گئے۔ ڈرائیور اور ایک بچے کی حالت فی الحال تشویشناک ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرکے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
تمام بچوں کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ بچے پرائمری کلاس میں پڑھتے تھے۔ پولس انتظامیہ کےعہدیدار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔کانکیر کے اے ایس پی اویناش ٹھاکر نے بتایا کہ ٹرک بھانوپرتاپور سے آرہا تھا۔ ٹرک ڈرائیور فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے جبکہ ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
اے ایس پی اویناش ٹھاکر نے بتایا کہ ایک بچہ زخمی ہے، جس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، اسے علاج کے لیے رائے پور ریفر کیا گیا ہے۔ 7 بچے جاں بحق ہوگئ
ے جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ فرار ٹرک ڈرائیور کی تلاش کے لیے ایک ٹیم بھیجی گئی ہے۔
وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ٹوئٹ کرکے کانکیر کے کورے چلہٹی چوک پر ایک آٹو اور ٹرک کے درمیان تصادم کی وجہ سے 7 اسکولی بچوں کی حادثاتی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔ اللہ لواحقین کو ہمت دے۔ انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ان بچوں کی موت ہوئی ہے۔
1. رودردیوی دیوی، گاؤں تیگوہان، 6 سال۔2. رودر کمار، گاؤں ٹیگوہان، 7 سال۔3. ایشان مانڈوی، گاؤں بنولی، 4 سال۔4. مناو ساہو، 6 سال، گاؤں استرا۔5. ایک لڑکی۔6. پیوش گاواڑے۔7. ۔لشانت گاوڑے
