نئی دہلی:3؍ا گسٹ
(زین نیوز؍ایجنسیز)
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے منگل کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ تاہم اس میٹنگ میں زیر بحث مسائل کے بارے میں تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں
تاہم شرد پوار ایک ٹویٹ کے ذریعہ یہ بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کے دوران ین ایف سی ایس ایف (نیشنل فیڈریشن آف کوآپریٹو شوگر فیکٹریز لمیٹڈ) کے صدر جے پرکاش ڈانڈے گاونکر اور پرکاش نائیکنوارے کے ہمراہ شوگر کوآپریٹو سیکٹر کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا

ایک طرف جب کانگریس پارٹی دیگر اپوزیشن لیڈروں کو مرکزی حکومت کے خلاف متحد کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، ایسے میں این سی پی اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان باقاعدہ ملاقاتیں کئی سوالات کو جنم دے رہی ہیں جس کے بعد سیاسی قیاس آرائیاں تیز تر ہوگئی ہیں
ایک دن قبل پیر کے روز این سی پی کے رکن پارلیمنٹ سوپریہ سولے اور سنیل تتکرے نے بھی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ سپریا سولے نے آج صبح راہل گاندھی کی چائے پارٹی میں بھی شرکت کی تھی۔ لیکن اب امیت شاہ کے ساتھ شرد پوار کی ملاقات نے سیاسی ہلچل تیز کردی ہے۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ شرد پوار‘ شوگر کوآپریٹو سیکٹر کو درپیش مسائل‘ سیلاب اور کورونا کے حوالے سے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پچھلے مہینے شرد پوار نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور نئی تشکیل شدہ تعاون کی وزارت پر تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل این سی پی سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے راہل گاندھی کے زیر اہتمام چائے ناشتے کی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔ اس میٹنگ میں حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی بنائی گئی۔ تاہم عام آدمی پارٹی اور بی ایس پی نے اس میٹنگ سے خود کو دور کر لیا تھا۔
ان تمام جماعتوں کے قائدین نے اجلاس میں شرکت کی کانگریس ، این سی پی ، شیو سینا ، آر جے ڈی ، ایس پی ، سی پی آئی (ایم) ، سی پی آئی ، آئی یو ایم ایل ، انقلابی سوشلسٹ پارٹی (آر ایس پی) ، کیرالہ کانگریس (ایم) ، جھارکھنڈ مکتی مورچہ ، نیشنل کانفرنس ، ٹی ایم سی اور جمہوری جنتا پارٹی کے لیڈر (ایل جے ڈی) نے اس میٹنگ میں شرکت کی تھی
