جگتیال ضلع پولیس کا مستعدی کا مظاہرہ ۔ اغوا کے اندرون دس گھنٹے اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال 5 /اگسٹ
(زین نیوز)
جگتیال ضلع کی پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندروں دس گھنٹے اغوا کا معمہ حل کردیا.جس پر ضلع ایس پی مسز سندھو شرما نے ستائش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی

ملیال سرکل انسپکٹر ڈی رمنا مورتی کے مطابق  تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع ملیال منڈل ایکس روڈ سے تعلق رکھنے والے سید اشفاق کو نظام آباد ضلع کے بھیمگل منڈل سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے اغوا کرکے کار کے ذریعہ فرار ہوگئے

اس معاملہ کے تعلق سے سید اشفاق کی اہلیہ سید ریحانہ نے پولیس میں شوہر کے اغوا ہونے کی شکایت درج کروائی ۔

پولیس نے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اغوا کارروں کا اندرون دس گھنٹے پتہ چلاتے ہوئے سید اشفاق کو انگے چنگل سے آزاد کروایا۔

سرکل انسپکٹر رمنا مورتی نے آج شام  میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد ضلع کے منڈل بھیمگل سے تعلق رکھنے والے، ببوری نوین چوٹ پلی، پسری ستیش اوپر، گونٹی دیانند اوپلور ،ایرا شیکھر ناگاپور کمریلی منڈل نے اشفا ق کی جانب سے قرض کی عدم ادائیگی پر کل شام 4:30ملیال ایکس روڈ سے اغوا کرلیا تھا جس کی پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔

ضلع ایس پی کی ہدایت پر ملیال پولیس نے جدید ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ اندرون دس گھنٹے پتہ چلایا کہ اغوا کرنے کے بعد اغوا کاروں نے سید اشفاق کو کمر پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع اُوپا لور موضع میں چھپا کر رکھا ہے

جس کے بعد سی ائی رمنا مورتی نے ‘ ایس ائی ناگا راجو‘ کوڑمیال ایس ائی مہندر‘ پگڈا پلی ایس ائی اشوک ‘ پی ایس ائی راجا لکشمی پر مشتمل چار ٹیمیں تشکیل دی اور انکے تعاون سے سید اشفاق اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد کرایا او اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔

سید اشفاق کو اندرون دس گھنٹے آزاد کرانے پر ضلع ایس پی سندھو شرما,ایڈیشنل ایس پی سریش،ڈی ایس پی جگتیال وینکٹ رمنا نے ملیال سرکل انسپکٹر رمنا مورتی او ر دیگر پولیس عہدیداروں کی ستائش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔