شہر جگتیال کی مشہور و معروف شخصیت ڈاکٹر دولت خان کا انتقال

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال:11؍ا گسٹ
(زین نیوز)
یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ پڑھی جائیگی کی شہر جگتیال کی مشہور و معروف شخصیت ڈاکٹر محمد دولت خان ولد محمد انکوس خان موظف یوڈی سی محکمہ تعلیمات کا بعمر  67 سال حرکت قلب بند ہونے سے آج دوپہر انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد جگتیال میں ادا کی جائیگی تدفین مسجد مقبرہ سے متصل قدیم قبرستان میں عمل میں آئیگی۔

مرحوم‘ ملنسار‘ خوش مزاج او ر خوش طبع انسان تھے بحیثیت پرائیویٹ میڈیکل پراکٹشنر ڈاکٹر انھوں نے بہترین طبی خدمات انجام دیں وہ ڈاکٹر دولت خا ن کے نام سے مشہور تھے ۔

انتقال کی خبر عام ہوتے ہی بلا لحاط مذہب و ملت ‘ مذہبی ‘ سیاسی‘ تنظیمی جماعتو ں کے ذمہ داران کے علاوہ سینئر کانگریس قائد و حلقہ گرایجویٹ کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر ٹی جیون ریڈی ‘ اور دیگر قائدین نے مرحوم کے مکان پہنچ کر افراد خاندان کو پرسہ دیا اور تعزیت کا اظہار کیا۔

‘ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکے اور پانچ لڑکیاں شامل ہیں۔مرحوم ‘ ڈاکٹر ایوب خان ‘ اور محمد عمران خان ‘انچارج پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج رائیکل‘ محمد سلمان ایڈوکیٹ‘ کے والد اورجناب محمد سرور سرکل انسپکٹر ایس پی سرسلہ‘ اور جناب عارف علی خان سرکل انسپکٹر سی سی ایس جگتیال کے خسر تھے۔

مزید تفصیلات کے لئے ڈاکٹر محمد ایوب خان‘ سے موبائل نمبر9949443727‘ اور محمد عمران خان9177805142پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے