ممبئی:11؍اگسٹ
(زین نیوز؍ایجنسیز)
ایک 32 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے ساڑھے تین سال کے بیٹے کو بظاہر آن لائن تعلیم حاصل نہ کرنے پر اپنے بیٹے کا گلا گھونٹ کر قتل کرڈالا۔ یہ دہلا دینے والا واقعہ مہاراشٹرریاست کے شہر ناسک میںپیش آیا جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے ساڑھے ساڑھےتین سالہ بچے کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ اس کے پیچھے وجہ جان کر آپ مزید حیران ہوں گے۔
32 سالہ خاتون نے یہ قدم اس لیے اٹھایا کیونکہ وہ آن لائن تعلیم حاصل نہیں کر رہا تھا۔اپنے بیٹے کے آن لائن تعلیم حاصل نہ کرنے پر اس سے سخت ناراض تھی ۔پولیس کے مطابق پاتھرڈی فاٹا علاقہ کی رہائشی خاتون نے پیر کی رات تقریبا 9.30 بجے خودکشی کر لی۔
اس سے قبل اس نے اپنے ساڑھےتین سالہ بیٹے کا گلا دبا کر قتل کر دیا تھا کیونکہ وہ آن لائن تعلیم حاصل نہیں کر رہا تھا۔جس کی وجہ سےوہ خاتون بہت غصہ اور ذہنی کوفت میں مبتلاتھی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے والدین گھر میں موجود تھے
پولیس نے بتایا کہ انہیں ماں بیٹے کی لاشوں کے قریب سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے۔جس میں تحریر تھاکہ ان کی موت کا کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔
پولیس نے ضابط کی کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا اور نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم مردہ خانہ منتقل کردیا۔مزید تحقیقات جاری ہیں
