لنگویج پنڈتوں کی وزیر صحت ایٹالہ راجندر سے نمائندگی

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد۔3؍جنوری

(پریس نوٹ)
اردو، تلگو، ہندی لنگویج پنڈتوں کو ترقی دیے جانے کی فائل چیف منسٹر چندرشیکھر راؤکے پیشی میں ھے جی اونمبر17 و 18 میں ترمیم کے ذریعہ ہی پنڈتوں کو ترقی ملےگی اس سلسلے میں آر یو پی پی ،راشٹریہ آپادھیہ پنڈت پرشد کا وفد وزیر صحت ایٹالہ راجندر سے ملاقات کرکے اس جانب چیف منسٹر کو توجہ دہانی کروانے کےلۓ نمائندگی کی جس پر وزیر صحت ای راجندر نے اثبات میں تیقن دیا۔ وفد میں میناریٹی کارپوریشن کے سابق چیرمین سید اکبر، کے علاوہ آر یو پی پی کے ریاستی صدر محمد عبداللہ، جنرل سکریٹری کے کرشنا، حیدرآباد ضلع کے صدر محمد عبدالحمید خان، کے علاوہ محمد عبدالحفیظ رحمانی و دیگر شامل تھے