جگتیال ضلع میں مردہ نوجوان کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے پوجا ‘ منتر کرنے سے ہلچل

تازہ خبر تلنگانہ

لواحقین کی جانب سے جادو گرکی پٹائی ۔جادو گر اسکی بیوی گرفتار
جگتیال:13؍اگسٹ
(عمران زین)
جگتیال ضلع کےاُڈیرا اربن کالونی میں مردہ نوجوان کی نعش کو دوربارہ زندہ کرنے کے لئے پوجا ‘ منتر کرنے سے ہلچل مچ گئی مردہ شخص کے زندہ نہ ہونے پر متوفی کے والدین کی جانب سے مردہ کو دوبارہ زندہ کرنے کا دعوی کرنے والے جادو گر اور اسکی بیوی باندھ کر پٹائی کرنے پر مقامی عوام کی جانب سے پولیس کو اطلاع پر پولیس نے اس جادو گر کو گرفتار کرلیا ۔

یہ واقعہ تلنگانہ ریاست کے ضلع جگتیال کے ٹی آر نگر میں جمعہ کے روز پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جگتیال کے تارکار رام نگراُڈیرا اربن کالونی سے تعلق رکھنے والا 53 سالہ اُورسو رمیش نامی نوجوان کل رات کریم نگرکےسرکاری دواخانے میں علاج کے دوران فوت ہوگیا

 

جس کے بعد متوفی کی والدین نے بیٹے کی موت کو اپنے پڑوسی ملیش اور سبھدرا کے ہی جادو کرنے سے مرنے کا شبہ کرتےہوئے نعش کو اسکے مکان کے سامنے رکھ کر دھرنا منظم کیا۔اور مطالبہ کیا کہ جادو کے ذریعہ ا ن کے بیٹے کو دوبارہ زندہ کرے۔بتایا گیا ہے اسے قبل ملیش کی جانب سے سے متوفی رمیش کا جادو کے ذریعہ کیا گیا تھا

جس کے بعدملیش (ملیا)نامی جادو گر نے مردہ کو دوبارہ زندہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوےنعش کو آج صبح سے گھر میں رکھ کر پوجا اور منتر پڑھےلیکن کوئی فائدہ نہیں رہا جس کے بعد متوفی کے والدین نے ملیش ( ملیا) کی پٹائی شروع گردی پولیس کو اطلاع ملنے پر رورل ایس آئی جرنجیوی نے اپنے عملہ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر جادو ملیش اور سبھدرا کر حراست میں لے لیا

متوفی کےافراد خاندان نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ انکا بیٹا زندہ ہے وہ مرا نہیں جس کے بعد پو لیس نے اُورسو رمیش کی نعش سرکاری دواخانے منتقل کردیا جہاں بعد معائنہ ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔

تاہم متوفی کے والدین ٹی آر نگر کنال پر اس بات کو لیکر احتجاج پر بیٹھ گئے کہ اور اس بات پر بضد رہے کہ اس کا بیٹا جادو سے مرگیا اور جادو سے دوبارہ زندہ ہوگا۔اسکی آخری رسومات انجام نہیں دینگے۔ جس کی وجہ سے ٹی آرنگر کنال کے پاس ٹرافک میں خلل پڑ ا۔

مقامی عوا م نے بتایا کہ مردہ نوجوان اُورسو رمیش کو دوبارہ زندہ کرنے کا دعویٰ کرنے والے ملیش ( ملیا ) نے صبح سے ہی پوجا منتر کرتا رہا اور نعش کے پاس‘ ہلدی ‘ کم کم‘ لیموں‘ جادو میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا ء نعش پر ڈالتے ہوئے منتر پڑھتے ہلچل مچا دی تھی

 

 

ہیہ بھی پڑھیں  ہیــــــلی کاپٹر بنانے والے شیخ اسمــــــاعیل کی ٹرائل کے دوران مــــــوت

🔸 مہاراشٹرا کے ایــــــوت محــــل میں افسوسناک واقعـــــــہ