جنگل میں ماں ‘ اور بیٹے کا بہیمانہ قتل۔ ملزم کی خود سپردگی

بین الریاستی تازہ خبر جرائم حادثات

نظام آباد 3؍جنوری
زین نیوز
ضلع نظام آباد کے چنڈور منڈل کے موضع گھن پور میں ماں ‘ بیٹے کے بہیمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نظام آباد کے چندور منڈل کے موضع گھن پور سے تعلق رکھنے والی 30سالہ سجاتا نامی خاتون اپنے دیڑھ سالہ بیٹے کے ہمراہ رامو نامی شخص کے ساتھ جنگل سے لکڑیاں لانے کے لئے گئی تھی جنگل جانے کے بعد رامونے کلہاڑی سے حملہ کرکے ماں اور بیٹے کو قتل کردیا۔اور نعشوں کو جنگل میں دفن کردیا۔ ملزم رامو نے آج پولیس کے روبرو خود سپردگی اختیار کی جس کے بعد قتل واردات کا واقعہ منظر عام پر آیا۔مقام واردات پر پہنچ کر پولیس نے ملزم کی جانب سے نشاندہی کردہ مقام سے نعشوں کو برآمد کرلیا۔اور ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔