کلیان پور سمستی پور بہارایم آئی ایم کی جانب سے پرچم کشائی
کلیان پور سمستی 15؍ اگسٹ
(پریس نوٹ)
کلیان پور سمستی پور بہارال انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کی جانب سے ترنگا لہرایا گیا آج ملک 75 واں یوم آزادی کے موقع پر کلیان پور بلاک کے صدر محمد وارث علی نے پرچم کشائی انجام دی ۔ پرچم کشائی کے بعد منعقدہ ایک تقریب میں صدر محمد وارث علی نے ہونہار طلبہ کو انعامات سے نوازہ اور انھیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤ ں کا اظہار کیا
اس موقع پر انھوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی آزادی کے لیے ہمارے بزرگوں نے بلاتفریق مذہب تمام مذاہب والوں کو ساتھ لے کر انگریزوں سے بے شمار لڑائیاں لڑیںاور انہی بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارا ملک75 واں جشن یوم آزادی منارہا ہے ۔ ہمارے ملک کے آئین کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے

بعدازاں اے آئی ایم آئی ایم کلیان پور بلاک صدر نےشجر کاری کرتے ہوئےعوام کو ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لئے پود ے لگانے کا
پیغام دیا۔
اس موقع پربلاک نائب صدر محمد فضل عالم ، اجنا پنچایت صدر محمد سیف علی نائب صدر محمد معراج ، یوتھ سوشل ورکر محمد شاہنواز عادل محمد سونو محمد شکیل محمد جیف علی (سلو بھائی) محمد استشم ، محمد عامر محمد ارباز ششیل کمار منا کمار وغیرہ موجود تھے