کابل ایئرپورٹ کے باہر فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک

تازہ خبر عالمی

امریکی طیارے سے لٹکے 3 افراد گر کر ہلاک
کابل:16؍ا گسٹ
(زین نیوز؍ایجنسیز)
کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ یہاں تجارتی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ امریکی فوج نے کابل ہوائی اڈے پر ہوا میں فائرنگ کی ہے۔ ہجوم پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے

افغانستان پر طالبان کے قبضہ اور صدر اشرف غنی کی حکومت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد امریکہ کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ ادھر کابل ایئرپورٹ کے باہر فائرنگ سے پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دو سے تین افراد آسمان سے اڑتے ہوئے طیارے سے گرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق خون میں لت پت جسم دیکھا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خوف اور مایوسی میں مبتلا افغان شہریوں کی جانب سے کابل ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والے طیاروں پر لٹکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔طیاروں سے افغان شہریوں کی لٹکنے کی کوشش میں پرواز بھرنے والے امریکی طیارے سے لٹکے 3 افراد گر کر ہلاک ہوگئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے نے اڑان بھری تو پہیے میں گھسے 3 افراد نیچے گر گئے۔

ایک ویڈیو سامنے آرہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ رن وے پر ٹیک آف کرتے ہوئے ہوائی جہاز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں
امریکہ اور یورپی یونین کی قیادت میں 60 سے زائد ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں افغانستان میں طاقتور عہدوں پر موجود افراد پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انسانی جان و مال کے تحفظ اور سلامتی اور سول آرڈر کو برقرار رکھنے کے لیے ذمہ داری اور جوابدہی لیں۔ بحالی کے اقدامات

افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد وائٹ ہاؤس کے باہر نعرے بلند کیے جا رہے ہیں۔ وہاں لوگ بائیڈن جیسے نعرے بلند کر رہے ہیں ، آپ نے دھوکہ دیا۔

ایئر انڈیا سے کہا گیا ہے کہ وہ کابل سے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے دو طیارے اسٹینڈ بائی پر رکھے۔ ذرائع نے اس بارے میں معلومات دی ہیں۔

کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ یہاں تجارتی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ امریکی فوج نے کابل ہوائی اڈے پر ہوا میں فائرنگ کی ہے۔ ہجوم پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کابل میں حالات معمول پر ہیں۔امریکی افواج کے انخلا کے درمیان افغانستان میں امریکی سفارت خانے سے امریکی پرچم ہٹا دیا گیا ہے۔

افغانستان کے بحران پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسے امریکہ کی تاریخ میں ایک بڑی شکست کے طور پر ریکارڈ کیا جائے گا۔