ہیلی کاپٹر میں رقم نہیں آئی تو اسے ہیلی پیڈ پر ہی چھوڑ دی
روس کے سفارت خانےکے ذریعہ بڑا انکشاف
کابل:16؍اگسٹ
(زین نیوز؍ایجنسیز)
افغانستان میں طالبان کے قبضہ کے بعد سے صورتحال تشویشناک ہے۔ لوگ بغیر سامان اٹھائے ملک سے بھاگ رہے ہیں۔ دوسری جانب کابل ایئرپورٹ پر ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہو گیا ہے ، جس کی وجہ سے وہاں بھگدڑ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ہجوم پر قابو پانے کے لیے امریکی فوجیوں کو وقتا فوقتا ہوا میں فائرکررہی ہے۔وہیں کابل ایئرپورٹ پر فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں
کابل میں روس کے سفارت خانے نے افغان سابق صدر اشرف غنی کے بارے میں بڑا انکشاف کیا ہے ۔ روس کی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے پیر کے روز اپنے سفارت خانے کے حوالے سے بتایا کہ غنی نے ملک سے فرار ہوتے ہوئے چار کاریں اور ایک ہیلی کاپٹر نقدی سے بھرا ہوا تھا لیکر گئے۔ رقم اتنی زیادہ تھی کہ جب وہ ہیلی کاپٹر میں نہیں آئی تو اسے ہیلی پیڈ پر ہی چھوڑ دی۔ اس سے قبل طالبان نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اسے کابل ایئرپورٹ پر بہت زیادہ نقد رقم ملی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے
‘ پوری دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت ہے’
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپیل کی کہ پوری دنیا کو افغانستان میں عالمی دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔ عالمی برادری کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان کو دوبارہ دہشت گرد تنظیموں کے محفوظ ٹھکانے یا پلیٹ فارم کے طور پر استعمال ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں تمام فریقوں بالخصوص طالبان پر زور دیتا ہوں کہ وہ جان بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انسانی ضروریات پوری ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازعہ کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ افغان دارالحکومت کابل کو ملک بھر کے صوبوں سے بڑی تعداد میں اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افراد موصول ہوئے ہیں۔ یہ لوگ وہاں غیر محفوظ محسوس کر رہے تھے اور لڑائی کے دوران بھاگ گئے۔