میر فاروق علی صاحب خازن جمعیۃ علماء کاماریڈی کا مسلمانان کاماریڈی سے اظہار تشکر
کاما ریڈی :17؍ا گسٹ
( زین نیوز )
محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کے اطلاع کے مطابق متاثرین سیلاب مہاراشٹر کے لیے حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی دامت برکاتھم کی ہدایت پر کاماریڈی واطراف کے مختلف منڈلوں کے مساجد میں امداد کے سلسلے میں تعاون کی اپیل کی گئی تھی
الحمداللہ شہر کاماریڈی کے علاوہ مختلف دیہاتوں کے ذمہ داران سے بالخصوص بچکندہ، پٹلم اپنی جانب سے اور مصلیان مسجد سے متاثرین کی امداد کے لئے دفتر جمعیۃعلماء کاماریڈی میں1,37,107 رقم جمع ہوئی ہے

جس کو 17/8/2021 بروز سہ شنبہ حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃعلماء کاماریڈی کی قیادت میں الحاج سید عظمت علی جنرل سیکرٹری ، مفتی محمد ریحان صاحب قاسمی حافظ محمد اسلم شمس صاحب محمد علیم الدین شمس صاحب امیر تبلیغی جماعت حلقہ نور حافظ محمد عمران صاحب نے حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی وقاسمی دامت برکاتہم جمعیۃ علماء کی خدمت میں پہنچ کر حاصل شدہ امداد (137107 روپیے ) پیش کی گئی
اس موقع پر حضرت مولانا محمد ابرار الحسن صاحب رحمانی وقاسمی و حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ آندھرا پردیش ودیگر موجود تھے، میرفاروق علی خازن جمعیۃ علماء کاماریڈی نے تمام ائمہ علماء حفاظ وصدور مساجد وجملہ معاونین کا جنہوں نے جمعیۃعلماء کی آواز پر لبیک کہا اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے تعاون پیش کیا، شکریہ ادا کیا