آہ !مفتی دکن حضرت مفتی عبدالمغنی صاحب جوار رحمت میں

تازہ خبر تلنگانہ

مجاہد ملت حضرت مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی قاسمی کا اظہار تعزیت
کاما ریڈی :18؍اگسٹ
ازقلم : مولانا محمد ابرار الحسن رحمانی قاسمی
صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی
موت وہ جسکی کرے زمانہ افسوس حضرت مفتی عبدالمغنی صاحب جو کل تک دامت برکاتھم تھے وہ آج رحمۃاللہ علیہ کہے جارہے ہےحضرت مفتی صاحب دکن کے متاز اور صف اول کے مفتیان کرام میں آپ کا شمار ہوتا ہےآپ عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کے سلسلے میں ابتداء ہی سے کوشاں تھے

حضرت مفتی صاحب کے ساتھ بندہ نے کئی سفر ختم نبوت کی نسبت پر کئے ہیں کاماریڈی میں جس وقت قادیانیت اپنا جال ہر طرف پھیلا رہی تھی آج سے تقریبا 15 سال قبل کاماریڈی کے موضع اپلوائی میں قادیانیوں نے مناظرہ کا چیلنج کیا اس وقت حضرت مفتی صاحب سے بات کرکے ساتھ لیکر مقام پر پہنچیں بزرگوں کی آمد کی خبر سن کر قادیانی فرار ہوگیا الحمداللہ مفتی صاحب نے اسلام کی حقانیت کو پیش کیا

جس پر مقامی مسلمانوں نے آئندہ کسی بھی قسم سے قادیانی کو تعاون نہ کرنے مقامی احباب وطلبا ء کو قادیانی سے دور رہنے کا عزم کیا واقعی مفتی صاحب مجلس تحفظ ختم نبوت کی اہم ستون تھے اللہ تعالی اپنے خاص فضل وکرم سے حضرت مفتی صاحب کے تمام تر دینی ملی خدمات کو قبول فرماکر جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے فرزندان برادران وجملہ متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم