افغانستان سابق صدر اشرف غنی ابوظہبی میں ہیں۔

تازہ خبر عالمی

"انسانی بنیادوں پر” ملک میں پناہ دینے کی تصدیق خود متحدہ عرب امارات نے کی
نئی دہلی : 18؍اگسٹ
(اے این ایم ایس)
افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد ملک چھوڑنے والے صدر اشرف غنی کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ وہ ابوظہبی میں ہے۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 18 اگست کو افغانستان کے معزول صدر اشرف غنی اور ان کے خاندان کو "انسانی بنیادوں پر” ملک میں پناہ دینے کی تصدیق خود متحدہ عرب امارات نے کی ہے۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون اس بات کی تصدیق کر سکتی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے صدر اشرف غنی اور ان کے خاندان کو انسانی بنیادوں پر ملک میں خوش آمدید کہا ہے

میڈیا رپورٹس کےمطابق سابق صدر اشرف غنی کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں دیکھا گیا۔اشرف غنی 15 اگست کو افغانستان سے فرار ہو گیا تھا ، اس سے ایک روز قبل کابل کو باغی گروپ طالبان نے اپنے قبضہ میں لے لیا تھا۔

اس سے قبل رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ وہ فرار ہو کر پڑوسی تاجکستان چلا گیا۔ اس کے بعداشرف غنی کےعمان میں ہونے کی افواہ بھی تھی۔

روس کی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے پیر کے روز اپنے سفارت خانے کے حوالے سے بتایا تھا کہ غنی نے ملک سے فرار ہوتے ہوئے چار کاریں اور ایک ہیلی کاپٹر نقدی سے بھرا ہوا تھا لیکر گئے۔رقم اتنی زیادہ تھی کہ جب وہ ہیلی کاپٹر میں نہیں آئی تو اسے ہیلی پیڈ پر ہی چھوڑ دی۔ | افغان مرکزی بینک کے سربراہ نے کابل سے فرار ہو کر صدر اشرف غنی پر انتشار کا الزام لگایا۔