حیدرآباد کے نامپلی ایریا ہاسپٹل میں شیومندر برآمد ہونے کی اطلاع من گھڑت

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد۔4؍جنوری
زین نیوز ڈسک
شہر حیدرآبادمیں یہ افواہ پھیلادی گئی کہ شہر کے نامپلی ایریا ہاسپٹل میں شیومندر برآمد ہوا ہے جبکہ پولیس اور دواخانہ کے عملے نے اس کی دوٹوک انداز میں تردید کی اور اسے من گھڑت قراردیا۔ یہ مورتیاں برسوں سے دواخانہ کے احاطہ میں اسی مقام پر رکھی ہوئی ہیں ایک شرپسند نے ایک واٹس ایپ پوسٹ گشت کرایا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ دواخانہ کے احاطہ میں ایک قدیم شیومندر کی باقیات برآمد ہوئیں جس میں مورتیاں بھی شامل ہیں۔ واٹس ایپ پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ یہ باقیات صدیوں قدیم مندر کی ہیں جو وہاں پر موجود تھا۔ پوسٹ میں یہ بھی بتایاگیا کہ اس مقام پر جہاں مندر برآمد ہوئی ہے کثیر تعداد میں بھگت پہونچ رہے ہیں ۔ بعدازاں پولیس اور دواخانہ کے عہدیداروں دونوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ شیومندر برآمد ہونے کی خبر جھوٹی تھی۔ اس واٹس ایپ پیام کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور دواخانہ پہونچ کر مقام کا معائنہ کیا۔ مقامی پولیس کے بموجب یہ مورتیاں اس مقام پر طویل عرصہ سے ہیں۔ دواخانہ کے عملہ نے واٹس ایپ پر پھیلائی گئی افواہ کو مسترد کردیا اور کہا کہ یہ ایک من گھڑت کہانی ہے جس کا حقائق سے دور دور تک تعلق نہیں ہے۔ْ بعض افراد بالخصوص شرپسند عناصر سماج میں نفرت کا زہر پھیلانے کے لئے استعمال کررہے ہیں انتشار اور تفرقہ پسندانہ مقاصد کے لئے استعمال کررہےہیں