حیدرآباد:20؍اگسٹ
(زین نیوز)
محکمہ جنگلات کے عہدیدارکی جانب سے پیاسا کوبرا سانپ کو پلاسٹک کی بوتل سے پانی پلانے کا ناقابل یقین نظارہ کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پلٹ فارم پر دوبارہ تیز ی کے ساتھ وائرل ہورہاہے ‘ دراصل یہ ویڈیو تقریباً دو سال پرانا ہے لیکن انڈین فاریسٹ آفیسرسوسنتا نندا ( آئی ایف ایس) کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر شیئر کیے جانے کے بعد پرانی ویڈیو کی پھر مقبولیت میں دوبارہ اضافہ دیکھاہے‘ ائی ایف ایس سوسنتا نندا نے
محبت اور پانی … زندگی کے دو بہترین اجزاء ٹویٹر پر کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا
ویڈیو ضرور دیکھیں
ایک مختصر کلپ میں محکمہ جنگلات کا ایک عہدیدار ہاتھ میں پلاسٹک کی پانی کی بوتل کے ساتھ سانپ کے سامنے بیٹھا ہوا ہے۔ وہ آہستہ سے بوتل کو کوبرا کی طرف بڑھاتا ہے۔ بظاہر پیاسا سانپ پانی کے لئے تیزی سے لپیٹ لیتا ہے۔ایسا لگتا ہے سانپ پانی کے لئے بہت پیا سا ہےاور پانی ایسے پیتا ہے جسے شدت کی پیاس لگی ہو
بہت سے ٹویٹر صارفین نے جنگل کے عہدیدار کی تعریف کی کہ اس نے زہریلے سانپ کے قریب آنے میں بے پناہ ہمت اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کی اس عمل میں ہمت اور ہمدردی نمایاں ہے
Love & water…
Two best ingredients of life pic.twitter.com/dy3qB40m6N— Susanta Nanda IFS (@susantananda3) February 16, 2021
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سانپ کی بوتل سے پانی پینے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کی ہو۔ 2017 میں ، ایک پیاسے کوبرا(سانپ) کو کرناٹک کے کائگا گاؤں میں ایک جنگلات کے اہلکار نے پانی پیش کیا جسےسانپ نے جلدی سے ختم کر دیا