ممبئی :20؍اگسٹ
(زین نیوز؍ایجنسیز)
مہاراشٹراریاست کے بلدھانہ ضلع میں لوہے کی سلاخوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے کم از کم 12 مزدور ہلاک ہوگئےمتعدد زخمی ہیں۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق سمردھی ہائی وے پروجیکٹ پر کام جاری ہےصبح 12 بجے کے قریب مزدور ایک گاڑی میں جا رہے تھے ،حکام کے مطابق ٹرک ڈرائیور مخالف سمت سے آنے والی کار کے ساتھ حادثے سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس دوران ڈرائیورنے اپنا توازن کھو بیٹھا اور منی ٹرک الٹ گیا۔
یہ واقعہ سندھ کھیڈراجا-مہکر روڈ پر ٹڈےگاؤں پھاٹا پر دوسربیڈ گاؤں کے قریب دوپہر 12 بجے اس وقت پیش آیا جب مزدوروں کو ناگپور ممبئی سمردھی ایکسپریس وے منصوبے پر کام کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

اس حادثے میں 12 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔۔ مہلوکین میں زیادہ تر یوپی اور بہار کے مزدور ہیں۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ گاڑی میں 16 افراد سوار تھے۔
بلدھانہ کے ایس پی اروند چواریا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ گاڑی تیز رفتاری سے جا رہی تھی اور سڑک پر بڑے گڑھے کی وجہ سے الٹ گئی۔ اس حادثہ میں 12 مزدور ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر تھانہ کنگن راجہ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور امدادی اور بچاؤ کاری کا کام کا آغاز کیاکردیا گیا۔ کچھ زخمیوں کو پڑوسی ضلع جالنا کے سرکاری اسپتال میں لے جایا گیا ہے ، جبکہ کچھ کو سندھ کھیڈراجا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔