نامور شاعر منور رانا کا بیٹا لکھنؤ سے گرفتار

تازہ خبر قومی

لکھنؤ:26؍اگسٹ
(اے این ایم ایس)
مشہور شاعر منور رانا کی مشکلات تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ جہاں پہلے ان کے خلاف ان کے متنازعہ بیان کے لیے ایف آئی آر درج کی گئی تھی ، اب ان کے بیٹے تبریز رانا کو پولیس نے لکھنؤ میں گرفتار کیا ہے۔ صدر کوتوالی پولیس اور ایس او جی ٹیم نے تبریز رانا کو لکھنؤ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے

واضح رہے کہ تبریزرانا نے جائیداد کے تنازعہ کی وجہ سے خود پر فائرنگ کی تھی اور پھر سازش کے حصہ کے طور پر اپنے چچا اور بھائیوں کو اس معاملہ میں پھسانے کی کوشش کی تھی

۔ اس کے خلاف الزام ہے کہ اس نے اپنے ماموں کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کے لیے خود پر حملہ کیا۔ اس کے پیش نظر عدالت نے تبریز کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کیا تھا

جس کے بعد پولیس تبریز کی لکھنؤ رہائش گاہ پر پہنچی ، جہاں سے اس نے فرار ہونے کی کوشش بھی کیلیکن وہ محاصرے میں آ گیا۔ اس معاملہ میں پولیس پہلے ہی شوٹراورسازشی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے اور انہیں سلاخوں کے پیچھے بھیج چکی ہے

28 جون 2021 کو ، تبریز نے رائے بریلی کے تریپولا چوراہے کے قریب خود پر فائرنگ کی تھی۔ اس معاملے میں ، اس نے اپنے چار ماموں اور چچا زاد بھائیوں کے خلاف قتل کی کوشش کے لیے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

جب پولیس نے معاملے کی تفتیش کی تو حملہ جعلی پایا گیا۔ پولیس کے مطابق معاملہ آبائی جائیداد تنازعہ سے متعلق ہے ، جس میں تبریز نے اپنے ماموں پر دباؤ ڈالنے کے لیے ایسی سازش رچی تھی۔