خاطی شخص کے خلاف کارروائی کے لئے دھرنا
جگتیال:30؍اگسٹ
(زین نیوز)
مکان کے سامنے سے درخت کاٹنے پر برہم شخص نے درخت کاٹنے والے شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کاٹے ہوئے درخت کے سامنے دھرنا منظم کیا یہ انوکھا واقعہ تلنگانہ ریاست کے ضلع جگتیال میں پیش آیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق شہر جگتیال کے ایل جی رام لاج کے عقب میں سڑک سے متصل پربھا کر نامی شخص نے اپنے مکان کے سامنے کئی سال پہلے شجر کاری کرتے ہوئے پودا لگایا تھا جو اب ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرچکا تھا ۔

تاہم ایڈملہ پلی راجیشم نامی شخص نے آ ج صبح اس درخت کا کاٹ دیا ۔درخت کو کاٹنے پر برہم پربھاکر نےاس کی اطلاع بلدی عہدیداروں کو دی اورخاطی راجیشم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنامنظم کیا جس کے بعد بلدی عہدیداروں نے پہنچ کر معائنہ کیا درخت مکمل کاٹ دیا گیا تھا سڑک سے متصل درخت کو کاٹنے پر راجیشم کو 5؍ہزار روپئےجرمانہ عائد کیا۔اور اسی مقام پر ایک پودا لگا دیا۔

واضح رہے کہ شہر میں بلدیہ کی جانب سے کئی ایک مقامات پر شجر کاری کی گئی ہے ‘ ۔ محکمہ بلد یہ اور باغبانی کے عہدیداروں نے ان دنوں تلنگانہ کو ہریتاہرم پروگرام کے تحت ان افراد کے خلاف سخت اقدامات کررہے ہیں جوکہ درختوں کو نقصان پہنچاتے ہیں
