وقارآباد:30؍اگسٹ
(زین نیوز)
ازدواجی زندگی کا پھول کھلنے سے پہلے ہی مرجھا گیا جس سے ‘ مستقبل کی ساری خوشیاں ایک لمحہ میں چکناچورہوگئیں۔تفصیلات کے بموجب تلنگانہ ریاست کے ضلع وقار آباد میں ایک المناک واقعہ پیش آیا
جہاں ایک نو بیاہتا جوڑ ا پانی کے بہاؤ میں آکر بہہ جانے سے شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں اس المناک واقعہ سے موضع میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔ضلع وقارآباد کے راؤ پلی منڈل سے تعلق رکھنے والےمیلا رام بالریڈی کے فرزند نواز ریڈی کی شادی جمعہ کے روزمومن پیٹ سے تعلق رکھنے والی پرولیکا سے ہوئی تھی

تاہم اتوار کے روز یہ نیا جوڑا اپنے افراد خاندان کے ساتھ دعوت طعام میں شرکت کے لئے مومن پیٹ گیاتھاا-تقریب میں شرکت کے بعد شام واپسی کے دوران تماپور موضع قریب نالےاو پر سے پانی بہہ رہا تھا کہ ڈرائیور نے پانی کے بہاؤ کی شدت کا اندازہ کیے بغیرکارکو آگے بڑھا دیا چونکہ پانی کے تیز بہاو ٔ کی وجہ کار بے قابو ہوکر پانی میں بہہ گئی ۔
جس کی وجہ سے کار میں سوار نوبیاہتا جوڑا‘ دلہن کی بہن‘ دولہے کی بہن اور ایک آٹھ سالہ لڑکاایشانت ریڈی پانی میں بہہ گئے۔ تاہم دولہا اور اسکی بہن بچنے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔وقار آباد ڈی ایس پی مسٹر سنجیواراؤ نے بتایا کہ بہہ جانے والے دیگر دو افرادکی تلاش جاری ہے۔
