ممبئی:یکم؍ستمبر
(زین نیوز؍ایجنسیز)
اداکار ارمان کوہلی کو حال ہی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 29 اگست کو ان کی ممبئی کی رہائش گاہ سے ممنوعہ منشیات برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ارمان کوہلی اور منشیات فروش اجے راجو سنگھ کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 21 (a) ، 27 (a) ، 28 ، 29 ، 30 اور 35 کے تحت گرفتار کیا گیا۔
اداکار ارمان کوہلی 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے
A Mumbai court remands actor Armaan Kohli to 14-day judicial custody
He was arrested following the seizure of drugs from his residence in Mumbai.
(file photo) pic.twitter.com/aXjjUtLZkt
— ANI (@ANI) September 1, 2021
این سی بی ممبئی نے نواحی علاقہ اندھیری میں کوہلی کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے قبضے سے کچھ مقدار میں کوکین برآمد کی۔ اسی دوران آج ممبئی کورٹ نے ارمان کوہلی کو 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔
مہاراشٹر اور گوا این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے نے بتایا کہہم نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے ، جن میں سے دو غیر ملکی ہیں۔ ایک ارمان کو کوکین سپلائی کرتا تھا جبکہ دوسرا ایم ڈی منشیات سپلائی کرتا تھا۔ ہم نے انھیں نالہ سوپارہ میں پکڑ لیا۔ ایک اور نائیجیرین کو بھی گرفتار گیا ہے جو فلموں میں محافظ کے طور پر کام کرتا ہے اور کئی فلمی ستاروں کے محافظ کے طور پر بھی کام کر چکا ہے۔