ممبئی:یکم؍ستمبر
(زین نیوز؍ایجنسیز)
بالی ووڈ کی عظیم ہستی شہنشاہ جذبات‘ مرحوم دلیپ کمارکی بیوہ سائرہ بانو علیل ہوگئیں ہیں۔خبر رساں ادارے اے این آئی کے ایک ٹویٹ کے مطابق اداکار سائرہ بانوجو کہ افسانوی کار اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ ہیں کو تین دن قبل بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی حالت بگڑنے کے بعد آج انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔
اس کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہو رہا اور آکسیجن کی سطح بھی کم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے اسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ تین دن سے آئی سی یو میں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مزید انھیں تین سے چار دن ہسپتال میں رہنا پڑ سکتا ہے۔
Actor Saira Banu, wife of late veteran actor Dilip Kumar, was admitted to Hinduja Hospital in Khar, Mumbai after she complained of issues related to blood pressure three days ago. She has been shifted to the ICU ward today pic.twitter.com/wQKKh0ILB0
— ANI (@ANI) September 1, 2021
دلیپ کمار کے ساتھ سائے کی طرح زندگی گزارنے والی سائرہ بانو کو اب اپنے ان کے بغیر زندگی گزارنا مشکل ہو رہا ہے۔ دلیپ کمار کے گذر جانے کے بعد سے سائرہ بانو کی صحت پر برا اثر پڑا ہے۔ وہ گزشتہ 3 دنوں سے ہندوجا ہسپتال میں داخل ہیں۔
خاندان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی صحت کی وجہ دلیپ کمار کا انتقال ہے۔ دلیپ صاحب کے جانے کے بعد سائرہ بانو کسی سے نہیں ملتی اور نہ ہی کسی سے کچھ بولتی ہے۔ ان کی پوری دنیا دلیپ صاحب تھی اور اب جب سے دلیپ صاحب جدا ہوئے ہیں تب سے سائرہ بانو کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ 7 جولائی کو دلیپ کمار کا انتقال 98 سال کی عمر میں ہوا۔ دلیپ کمار کو سرکاری اعزازات کے ساتھ الوداع کیا گیا