جگتیال:4؍ستمبر
(پریس نوٹ)
ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود، جگتیال سندر وردھراجن نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے میرٹ کم مینس اسکالر شپ کیلئے تعلیمی سال 22-2021 کیلئے اقلیتی طلباء وطالبات سے بذریعہ آن لائن درخواستوں کو طلب کیا جارہا ہے۔
جسکے لئے آدھار کارڈ،سرکاری وخانگی مسلمہ مدارس میں زیر تعلیم اقلیتی طلباء و طالبات،سال گذشتہ میں 50 فیصد نشانا ت (سال گذشتہ کا رپورٹ)،بینک کھاتہ کی بک،پاسپورٹ سائز فوٹوگراف،آمدنی کا صداقت نامہ ،ذاتی مصدقہ مذہبی صداقت نامہ،پری میٹرک اسکا لر شپ جماعت اول تا جماعت دہم کیلئے اسکا لرشپ کے ادخال کی آخری تاریخ 15/نومبر/2021 ہے اور انتظامیہ کی جانب سے درخواست کی جانچ کے بعد فارورڈ کرنے کی آخری تاریخٰ15 /ڈسمبر /2021 ہے۔پوسٹ میٹرک اسکا لر شپ انٹرمیڈیٹ تا پی ایچ ڈی تک 30/نومبر/2021 ہے۔
اور انتظامیہ کی جانب سے درخواست فارم کی جانچ اور فارورڈ کرنے کی آخری تاریخ 15/ڈسمبر /2021 ہے۔میرٹ کم مینس اسکالر شپ لِسٹیڈ کورسس ،ڈگری ،پی جی پروفیشنل ،فنی تعلیم ، تکنیکی تعلیم کیلئے آخری تاریخ 30/نومبر/2021 ہے۔اور انتظامیہ کی جانب سے درخواست فارم کی جانچ اور فارورڈ کرنے کی آخری تاریخ 15/ڈسمبر /2021 ہے۔اہیلت رکھنے والے اقلیتی طلباء https://scholarships.gov.in ویب سائیٹ پر بذریعہ آن لائن درخواست فارم کا ادخال کرتے ہوئے درکار سرٹیفیکیٹس کو اپ لوڈ کریں۔
اور اپنے تعلیمی ادروں کے انتطامیہ کو مقررہ وقت سے قبل عطا ء کریں ۔تعلیمی اداروں کے انتطامیہ کو مطلع کیا جاتا ہیکہ سال گذشتہ تمام تعلیمی اداروں کو لاگ ان یوزر آئی ڈی پاسورڈ دی جاچکی ہے۔جن تعلیمی اداروں کے پاس یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ نہ ہونے کی صورت میں DISE code /AISHE code ار موبائیل نمبر کے ساتھ ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود، جگتیال کو درخواست پیش کرکے یوزر آئی ڈی پاسورڈ حاصل کرسکتے ہیں ۔تعلیمی اداروں کو عطا کئے گئے لاگ ان یوزر آئی ڈی پاسورڈ کے ذریعہ کالج/مدرسہ رجسٹریشن فارم کوپر کرتے ہوئےمتعلقہ سرٹیفکیٹ کو اپ لوڈ کرنے کے بعد ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود، جگتیال کے دفتر میں داخل کریں ۔
ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود کی منظوری کے بعد کالج/مدارس کے طلباء کی جانب سے آن لائن درخواست فارم کو انتظامیہ کو دیئے گئے لاگ ان کے ذریعہ درخواستوں کو آخری تاریخ سے قبل جانچ کے بعد بذریعہ ے آن لائن ضلع نوڈل آفیسر کو فارورڈ کریں ۔مقررہ آخری تاریخ کے بعد جوفارورڈ کی گئی درخواستوں کا متعلقہ ادارے کاانتظامیہ ہی ذمہ دار ہوگا