جگتیال میں مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ کےزیر قیادت کینڈل مارچ۔احتجاج
جگتیال:5؍ستمبر
(زین نیوز)
قومی دارالحکومت دہلی میں سول ڈیفنس میں تعینات سب انسپکٹر رابعہ سیفی( صبیہ سیفی) کی عصمت دری کے بعد بیہمانہ قتل کا معاملہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔اور مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر پائی جارہی ہے قاتلوں کی عدم گرفتاری سےعوام میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع میں مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ جگتیال صدر میر کاظم علی کی قیادت میں آج بعد نماز مغرب مظلوم رابعہ سیفی( صبیہ سیفی) کو انصاف دلانے کے لئے کینڈل مارچ نکالا گیا جو ٹاور سرکل پر اختتام پذیر ہوا اس موقع پر مسلمانوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے احتجاج منظم کیا۔ اور نعرے لگائے۔ جس میں بڑی تعداد میںشہر جگتیال کے نوجوانوں نےحصہ لیا۔

اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کو پھانسی کی سزا دی جائے۔اس موقع پر صدر ملت اسلامیہ جگتیال میر کاظم علی نے مخاطب کرتے ہوئےدہلی کی صبیہ سیفی کے قتل پر اپنے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا انھوں نے دہلی شہر کی رہنے والی صبیحہ کو بے دردی کے ساتھ درندہ صفت انسان نما جانوروں نے بدسلوکی اور بے رحمی کے ساتھ سفاکانہ قتل کیا ان تمام قاتلوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہونچانا حکومت ہند کی ذمہ داری ہے لہذا حکومت او ردہلی پولیس ملزمان کوفوراً گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے سخت سے سخت سزاء دے۔

واضح رہے کہ سب انسپکٹر رابعہ سیفی( صبیہ سیفی) کی عصمت دری کے بعد بیہمانہ قتل کے معاملہ میںمرکزی اور دہلی حکومت کی سرد مہر ی اور پولیس کی تساہلی پر اور ملزمان کی عدم گرفتاری پرعوام میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
اس موقع پرمحمد سراج الدین منصور سابق وائس چیئرمین‘ خواجہ سمیع الدین اظہر کونسلر‘ محمد غیاث الدین ریٹائرڈ انجینئر‘ محمد مسیح الدین ناہید‘ محمد عبدالباری سابق کونسلر‘ محمد شہباز‘ محمد عقیل الدین جاوید‘محمد توحید علی‘ باسط خان‘ حافظ سلمان‘ فیروز خان‘ محمد سمیر الدین آزاد‘ خواجہ نعما ن عبداللہ‘ریاض’ محمد معز الدین‘ محمد سلیم خان‘ امتیاز خان‘ شیخ احمد علی ‘زبیر ملک‘ باقر خان‘ سلیم‘ میر منور علی شالم‘ حافظ اسلم رشدی‘محمد اعظم اور دیگر موجود تھے