مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کریم نگر کے زیر اہتمام نیٹ امتحان 2021 میڈیکل کونسلنگ سیمینار

تازہ خبر تلنگانہ

کریم نگر28؍اکتوبر
(پریس نوٹ)
مسعود علی اکبر جنرل سیکریٹری مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کریم نگر کی اطلاع کے بموجب 4نومبر 2021/جمعرات بوقت 10.30بجےدن بمقام اُردو بھون کلکٹریٹ روڈ کریمنگر میں جناب ریاض علی رضوی صدر مولانا آزاد ایجوکیشنل سوسائٹی کریمنگر کی صدارت نیٹ امتحان 2021 میں شرکت کرچکے طلباء و طالبات کیلئے کونسلنگ سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے

جس کو حیدرآباد کے مشہور و معروف میڈیکل کونسلنگ ایکسپرٹ جناب عبدالرب عارف صاحب طلباء و طالبات کی کونسلنگ سے متعلق رہنمائی کریں گے. آئندہ سال نیٹ امتحان میں شرکت کے خواہشمند طلباء و طالبات بھی سیمینار میں شرکت کرسکتے ہیں.

مسعود علی اکبر جنرل سیکریٹری مولانا آزاد سوسائٹی کریم نگر نے تمام طلبا وطالبات سے شرکت کی اپیل کی ہے.