حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیت علماء کاماریڈی کا تعاون کی اپیل
کاما ریڈی
(پریس نوٹ)
مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری پریس سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع میدک کی اطلاع کے مطابق ضلع میدک رامائم پیٹ کے موضع D دھرمارم کی بیوہ خاتون کا مکان بارش کی کثرت کی وجہ سے مکمل طور پر منہدم ہوچکا ہے، مقامی صدر محمد سعد اللہ محمد امیر الدین کی جانب سے جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے دفتر پر اطلاع دی گئی،
جس پر آج 3 نومبر 2021 بروز چہارشنبہ شام 5بجے جناب حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کی قیادت میں جناب حافظ محمد یوسف انور حلیمی نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی، مولانامحمدنظرالحق صاحب دیناجپوری نا ئب صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی، جناب حافظ عبداللہ صاحب صدر جمعیۃ علماء منڈل چیگنٹہ نے پہونچکر مقامی افراد اور گھر کے لوگوں سے ملاقات کی، اور تسلی دی، اورفی الوقت دس ہزار 10000 روپے بطور امداد دی گئی،
ابھی مزید دیواروں کی استرکاری و دیگر ضروری کاموں کے سلسلہ میں اہل خیر حضرات کو متوجہ ہونے کی ضرورت ہے، اس سلسلہ میں جو احباب تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ حافظ محمد زبیر امام وخطیب مسجد D دھرمارم، یا جناب محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ سعداللہ صاحب مقامی ذمہ دار 9652704412محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی 9848787553