ضلع میدک کے منڈل رامائم پیٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی منڈل یونٹ کا انتخاب

تازہ خبر تلنگانہ

میدک
(پریس نوٹ)
مولانا مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری آرگنائزر جمعیۃ علماء ضلع میدک کی اطلاع کے مطابق جناب حافظ محمد فہیم الدین منیری نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی قیادت میں رامائم پیٹ منڈل کی انتخابی نشست منعقد ہوئی،

جناب حافظ محمد عبدالعزیز صاحب منیری صدر جمعیۃ علماء رامائم پیٹ نے گذشتہ ٹرم کی کارکردگی رپورٹ پیش کی حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی و مولانا نظر الحق صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی نے جمعیۃ علماء کے اغراض و مقاصد وتعمیر ی کاموں پر تفصیلی روشنی ڈالی،

انتخاب کے بعد نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ نے تمام اراکین کو بے غرض ہوکر خالص اللہ کی رضا خوشنودی کے لیے خدمت خلق انسانیت کی بنیاد پر کرنے پر زور دیا۔ اور کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ایک دستوری جماعت ہے، جمعیۃ کے احباب کو اسے اپنے علاقوں میں قابل عمل بنانا وقت کا اہم تقاضا ہے،

جمعیۃ علماء منڈل رامائم پیٹ کے صدر کے لئے حافظ عبد العزیز صاحب منیری کا نام پیش کیا گیا۔ تمام شرکاء نے اتفاق رائے کا اظہار کیا، جبکہ جنرل سکریٹری کے لئے محمد طلحہ امام مسجد عمر فاروق کو، جناب حافظ نظیر احمد حافظ اسماعیل بابا حافظ محمد زبیر صاحب کو نائبین صدور اور جناب محمد اقبال صاحب کو خازن کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔جناب حافظ محمد عبداللہ صاحب منیری صدر جمعیۃ علماء چیگنٹہ کی دعاء پر نشست کا اختتام عمل میں آیا