عازمین حج 2022 کے لےء آن لائن فارم داخل کرنے کی اپیل

تازہ خبر تلنگانہ

نظا م آباد:5؍نومبر
(پریس نو ٹ)
وسیم احمد خان خازن حج سوسائٹی نظام آباد کی اطلاع کے مطابق اس سال عازمین کی راہ نمای کے لےء شہر میں مختلف مراکز قائم کےء گےء ہیں جس میں تبارک ہای اسکول محلہ حطای دفتر سینیر سیٹیزن سوسائٹی احمد پورہ نزاکت جویلرس احمدی بازار شامل ہیں الحمدللہ حج سوسائٹی نظام آباد گذشتہ 25 سال سے بلامعاوضہ مفت راہ نمای کا عظیم کام انجام دیتی آرہی ہے

سن 1996 سے حضرت مولانا سید عطاء الرحمان صاحب علیہ الرحمۃ کی صدارت میں کام کاآغاز کیا 2005 میں مولاناسید ولی اللہ قاسمی صاحب علیہ الرحمۃ کی صدارت میں اس کام کو مزید بہتر بنانے کی سعی کی گیء اور اب مولانااسماعیل عارفی صاحب امام وخطیب موتی مسجد کی صدارت میں کام کررہی ہے واضح رہیکہ عازمین حج کی دینی تربیت کے لےء ہر سال تین پروگرام منعقد کے جاتے ہیں

جس میں جید وتجربہ کار علماءکرام کو مدعو کرکے مسائل وطریقہ حج اور ادائیگی مناسک کی سلسلہ میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں الحمدللہ آج سے 31 جنوری 2022 تک روزآنہ صبح 10 بجے تاشام 4 بجے آن لائن فارم ادخال ودیگر راہنمای کا کام کیا جارہا ہے تمام ہی احباب سے استفادہ کی اپیل وخواہش کی جاتی ہے

اس موقع پر صدرحج سوسائٹی مولانااسماعیل عارفی مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی معتمد جناب نصیر الدین خازن وسیم احمد خان محمد عمران شریف محمد صدیق ودیگر موجودتھے